بھارتی وزیر خارجہ آج پاکستان آئینگے دہشت گردی کے مسئلے پر پاکستان سے تعاون کرینگے کرشنا

آج سیکریٹریزخارجہ مذاکرات ہونگے،سربجیت کے معاملے پر رحم کے خواہشمندہیں،بھارتی وزیر خارجہ


Monitoring Desk/Numainda Express September 07, 2012
نئی ویزا پالیسی معاہدے پردستخط کاامکان،آج سیکریٹریزخارجہ مذاکرات ہونگے،سربجیت کے معاملے پر رحم کے خواہشمندہیں،بھارتی وزیر خارجہ۔ فوٹو: فائل

بھارت کے وزیرخارجہ ایس ایم کرشنا نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے مسئلے پرپاکستان سے تعاون کریں گے۔

ہم سربجیت کے معاملے پرپاکستان سے رحم کے خواہشمندہیں جبکہ کرشنا، وزیر خارجہ حنا ربانی کھر کے ساتھ بات چیت کیلیے تین روزہ دورے پر آج(جمعہ) اسلام آباد پہنچیںگے ۔کل (ہفتہ ) ہونے والے پاک بھارت وزرائے خارجہ مذاکرات میں امن، سلامتی ،اعتماد سازی کے اقدامات،جموں وکشمیر،سیاچن، گلیشئر،سرکریک اور اقتصادی تعاون سمیت کئی معاملات ایجنڈے میں سرفہرست ہیں۔ دونوںوزرائے خارجہ پاک بھارت مشترکہ کمیشن کے اجلاس کی مشترکہ صدارت بھی کریںگے۔ بھارتی وزیرخارجہ صدر زرداری، وزیر اعظم پرویز اشرف کے علاوہ (ن) لیگ کے صدرنوازشریف،(ق) لیگ کے صدرچوہدری شجاعت، اے این پی کے صدراسفند یار ولی اور ایم کیو ایم کے پارلیمانی لیڈر فاروق ستارسمیت ملاقاتیں کریںگے۔

وہ اتوارکونوازشریف اور(ن) لیگ کی اعلیٰ قیادت سے ملاقات کیلیے لاہورجائیں گے۔ وزرائے خارجہ ملاقات سے قبل سیکریٹری خارجہ جلیل عباس جیلانی اوران کے بھارتی ہم منصب رنجن متھائی میں مذاکرات میں وزرائے خارجہ بات چیت کے ایجنڈے کوحتمی شکل دی جائیگی۔ بھارتی ہائی کمشنر شرت سبھروال وزیرخارجہ ایس ایم کرشنا اور ان کے وفد کے اعزاز میں استقبالیہ دیںگے۔کل (ہفتہ) دفترخارجہ میں ون آن ون مذاکرات، بعد میں وفودکی سطح پر مذاکرات ہوںگے۔بھارتی وزیرخارجہ کے ہمراہ 15آفیشلز اور 70 ذرائع ابلاغ کے نمائندوں پر مشتمل وفدبھی پاکستان آرہا ہے۔آن لائن کے مطابق بھارتی میڈیا نے بتایاہے کہ دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات میں بہتری اورویزے کے نئے نظام کیلیے معاہدوں پر دستخط متوقع ہیں۔

کرشنامذاکرات میںممبئی حملوں کے ملزمان کے خلاف ٹرائل میں پیشرفت کامطالبہ بھی دہرائیںگے۔این این آئی کے مطابق پاک بھارت کرکٹ سیریزپربھی بات چیت ہو گی۔ ثنا نیوز کے مطابق ایس ایم کرشنا داتا دربار پر چادرچڑھائیں گے اور مہاراجہ رنجیت سنگھ کے مزارپر جائیںگے۔ مانیٹرنگ ڈیسک کے مطابق ایس ایم کرشنا نے کہاکہ دورہ پاکستان سے زیادہ توقعات نہیں، دورے کا مقصد پاکستان سے تعلقات معمول پرلانا ہے،سربجیت کی رہائی پربھی بات کرینگے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں