پاکستان اسٹیل سمیت خسارے میں چلنے والے تمام اداروں کی نج کاری ضرور ہوگی شاہد خاقان عباسی

حکومت اسٹیل مل میں ایک کھرب روپےکا نقصان برداشت کرچکی ہے مزید برداشت نہیں کرسکتے، شاہد خاقان عباسی


ویب ڈیسک December 21, 2013
حکومت سندھ اگر اسٹیل مل خریدنا چاہتی ہے تو وفاق کو کوئی اعتراض نہیں، وفاقی وزیر پیٹرولیم فوٹو: فائل

پٹرولیم اور قدرتی وسائل کے وفاقی وزیر شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان اسٹیل سمیت خسارے میں چلنے والے تمام اداروں کی نج کاری ضرور کریں گے۔

کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ حکومت پاکستان اسٹیل میں ایک کھرب روپےکا نقصان برداشت کرچکی ہے لیکن اب مزید نقصان برداشت نہیں کیا جاسکتا۔ انہوں نے کہاکہ خسارے میں چلنے والے تمام اداروں کی نج کاری ضرور ہوگی۔ حکومت سندھ اگر اسٹیل مل خریدنا چاہتی ہے تو وفاق کو کوئی اعتراض نہیں۔

واضح رہے کہ اس سے پہلے پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر رضا ربانی کہہ چکے ہیں کہ پیپلز پارٹی کا دوٹوک موقف ہے اسٹیل مل کی نج کاری نہ کھپے، پاکستان اسٹیل قومی اثاثہ ہے اور ہماری پارٹی کسی صورت اس کی نج کاری قبول نہیں کرے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں