شہباز شریف کیخلاف صاف پانی کی انکوائری بند نہیں کی نیب

ریفرنسز کے میرٹس کے بارے میں قیاس آرائیوں کے بجائے عدالتی فیصلے کا انتظار کریں، بیان


APP October 21, 2020
ریفرنسز کے میرٹس کے بارے میں قیاس آرائیوں کے بجائے عدالتی فیصلے کا انتظار کریں، بیان

نیب نے بعض میڈیا رپورٹس کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہباز شریف کے خلاف نیب لاہور نے صاف پانی کمپنی کیس میں کوئی انکوائری بند نہیں کی۔

نیب نے بیان میں کہا کہ شہباز شریف کے خلاف بدعنوانی کے ریفرنسز قانون کے مطابق ٹھوس شواہد اور مستند دستاویزات کی بنیاد پر دائر کیے ہیں جوعدالت میں زیر سماعت ہیں۔

نیب نے زیر سماعت مقدمات پر مبینہ طور پر اثر انداز ہونے والے افراد کو مشورہ دیا ہے کہ وہ زیر سماعت ریفرنسز کے میرٹس کے بارے میں قیاس آرائیوں کی بجائے معزز عدالت کے فیصلے کا انتظار کریں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں