کراچی میں پولیس اور رینجرز کے ٹارگٹڈ آپریشن ٹارگٹ کلر سمیت مزید درجنوں ملزم گرفتار

گرفتارکیاگیا رمضان عرف رمضو قتل کی کئی وارداتوں میں مطلوب تھا اور اس کی گرفتاری پر 5 لاکھ روپے انعام تھا۔


ویب ڈیسک December 21, 2013
گزشتہ 24 گھنٹوں میں رینجرز اہلکاروں نے مختلف مقامات سے 37 ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔ فوٹو: فائل

شہر قائد میں جہاں ایک جانب ٹارگٹ کلنگ، بھتہ خوری اور اسٹریٹ کرائمز جاری ہیں وہیں پولیس اور رینجرز بھی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کمر بستہ ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کی جانے والی کارروائیوں کے دوران ایک ٹارگٹ کلر سمیت 47 مزلمان کو حراست میں لینے کا دعویٰ کیا ہے۔

ترجمان رینجرز کے جاری کردہ بیان کے مطابق لیاری میں ماڑی پور ٹرک اڈے کے قریب کارروائی کرتے ہوئے ایک مبینہ ٹارگٹ کلر رمضان عرف رمضو کو حراست میں لے لیا گیا ہے، حراست میں لئے گئے ملزم کا تعلق کالعدم تحریک طالبان سے بتایا جاتا ہے، رمضان عرف رمضو قتل اور اقدام قتل کی کئی وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھا جس کی وجہ سے اس کی گرفتاری پر 5 لاکھ روپے کا انعام رکھا گیا تھا۔

اس کے علاوہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران رینجرز اہلکاروں نے خفیہ اطلاعات پر لیاری، پرانی سبزی منڈی، گرین ٹاؤن، سجن گوٹھ، منگھوپیر اور بنارس سمیت مختلف مقامات پر چھاپے مارکر 37 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے ایس ایم جی رائفلز، راکٹ لانچر اور دیگر اسلحہ برآمد کرلیا۔

دوسری جانب ضلع رقی پولیس نے بھی سرچ آپریشنز ، اسنیپ چیکنگ اور چھاپوں کے دوران 9 ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے اسلحہ، منشیات اور دیر سامان برآمد کیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں