سنجے دت کو ایک بار پھر پیرول پر 30 دن کیلئے رہا کردیا گیا

سنجے دت نے اہلیہ کے آپریشن کے غرض سے ایک ماہ کے لئے پیرول پر رہائی کی درخواست دی تھی۔


ویب ڈیسک December 21, 2013
سنجے دت کو 1993 کے ممبئی دھماکوں کے معاملے میں غیر قانونی ہتھیار رکھنے کے جرم میں 5 سال کی سزا سنائی گئی تھی۔ فوٹو:فائل

بھارتی اداکارہ سنجے دت کو ایک بار پھر پیرول پر ایک ماہ کے لئے رہا کردیا گیا۔

سنجے دت نے اپنی اہلیہ مانیتا دت کی بیماری اور ان کے علاج کے سلسلے میں جیل سے باہر آنے کی اجازت مانگی تھی جس کی تحقیقات کے بعد مہاشٹرا کی وزارت داخلہ نے سنجے دت کو ایک ماہ کے لئے پیرول پر رہا کرنے کے احکامات یرواڈا جیل کو بھجوا دیئے جس کے بعد انہیں پونے کی یرواڈا جیل سے 30 دن کے لئے رہا کردیا گیا۔

سنجے دت نے رواں ماہ 6 دسمبر کو اہلیہ کے آپریشن کے غرض سے ایک ماہ کے لئے پیرول پر رہائی کی درخواست دی تھی تاہم اسی دوران ان کی اہلیہ کی ایک پارٹی میں شرکت کی تصاویر منظر عام پر آنے کے بعد مہاراشٹر کے وزیر داخلہ آر آر پٹیل نےسنجے دت کو پیرول دیئے جانے کی تحقیقات کروانے کا حکم دیا تھا۔

اس سے قبل سنجے دت نے اپنے طبی معائنے کےلئے یرواڈا کی سینٹرل جیل سے 4 ہفتے کے لئے پیرول لیا تھا۔ حکام کی جانب سے سنجے دت کو پیرول پر رہا کئے جانے کو سیاسی جماعتوں کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئےکہاگیا کہ ان کےساتھ نرمی برتی جارہی ہے اور اس کی مخالفت میں رپبلکن پارٹی کے کارکنان نے يروڈا جیل کے باہر سیاہ جھنڈوں کے ساتھ مظاہرہ بھی کیا تھا۔

واضح رہے کہ سنجے دت کو 1993 کے ممبئی دھماکوں کے معاملے میں غیر قانونی ہتھیار رکھنے کا مجرم پایا گیا تھا، جس کے بعد انہیں 5 سال کی سزا سنائی گئی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں