کرنٹ اکاؤنٹ پہلی سہ ماہی کیلئے 792 ملین ڈالر سرپلس ہوگیا وزیراعظم

گزشتہ برس اسی عرصے کے دوران 1492 ملین ڈالر خسارے کا سامنا تھا، عمران خان

گزشتہ برس اسی عرصے کے دوران 1492 ملین ڈالر خسارے کا سامنا تھا، عمران خان

لاہور:
وزیراعظم عمران خان نے پاکستان کیلئے عظیم خوشخبری سنادی۔

وزیراعظم عمران خان نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کیلئے عظیم خوشخبری۔ بالآخرہم درست سمت میں چل نکلے ہیں۔


انہوں نے کہا کہ ماہ ستمبر میں 73 ملین ڈالر کے سرپلس کے ساتھ کرنٹ اکاؤنٹ پہلی سہ ماہی کیلئے 792 ملین ڈالر سرپلس ہوگیا جسے گزشتہ برس اسی عرصے کے دوران 1492 ملین ڈالر خسارے کا سامنا تھا۔

عمران خان نے مزید کہا کہ گزشتہ ماہ کے دوران برآمدات 29 فیصد بڑھیں جبکہ ترسیلات زر میں 9 فیصد اضافہ ہوا۔

Load Next Story