عالمی ثالثی عدالت میں کشن گنگا ڈیم پر پاکستان کا موقف تسلیم بھارت آدھا پانی پاکستان کو دینے کا پابند قرار
بھارت متعلقہ ڈیم میں پانی انتہائی نچلی سطح پرنہیں لے جا سکے گا، عالمی ثالثی عدالت
عالمی ثالثی عدالت نے بھارت کو مقبوضہ کشمیر میں کشن گنگا ڈیم بنا نے کی اجازت دے دی تاہم بھارت اس ڈیم سے پاکستان کوآدھا پانی دینے کا پابند ہو گا۔
عالمی ثالثی عدالت نے مقبوضہ کشمیرمیں دریائے جہلم پربھارت کو کشن گنگاڈیم کی تعمیر کی اجازت دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت پاکستان کو اس ڈیم سے آدھا پانی دینے کا پابند ہوگا، اس کے علاوہ فیصلے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ بھارت متعلقہ ڈیم میں پانی انتہائی نچلی سطح پرنہیں لے جا سکے گا۔
واضح رہے کہ پاکستان نے متنازع کشن گنگا ڈیم کی تعمیرپر اعتراض کیا تھا کہ بھارت کااس ڈیم پر323میگاواٹ بجلی پیداکرنےکامنصوبہ ہےجس سے پاکستان میں زیرتعمیر969 میگاواٹ کا نیلم جہلم پن بجلی کامنصوبہ بری ظرح متاثرہوگا۔