پشاورسے اغوا کئے گئے ڈاکٹرامجد تقویم خیبرایجنسی سے بازیاب

مغوی ڈاکٹر امجد تقویم کو جمرود سے بازیاب کرالیا گیا ہے، پولیٹیکل انتظامیہ


ویب ڈیسک December 21, 2013
ڈاکٹر امجد تقویم کو رواں کے آغاز میں حیات آباد سے اغوا کیا گیا تھا۔ فوٹو: فائل

خیبر ایجنسی کی پولیٹیکل انتظامیہ نے 3 ہفتے قبل اغوا کئے گئے ڈاکٹر امجد تقویم کو بازیاب کرانے کا دعویٰ کیا ہے۔


خیبر ایجنسی کی پولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق جمعے اور ہفتے کی رات جمرود سے مغوی ڈاکٹر امجد تقویم کو بازیاب کرالیا گیا ہے، وہ اپنے اہل خانہ سے مکمل رابطے میں ہیں اور آج ہی انہیں اپنے گھر بھجوا دیا جائے گا تاہم پولیٹیکل انتظامیہ نے ان کی رہائی کی تفصیلات نہیں بتائی۔


واضح رہے کہ ڈاکٹر امجد تقویم کو رواں کے آغاز میں حیات آباد سے اغوا کیا گیا تھا جس کے بعد ان کی رہائی کے لئے سرکاری اسپتالوں تعینات ڈاکٹروں نے احتجاج کرتے ہوئے او پی ڈی میں کام بند کردیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں