افغانستان میں پاکستانی قونصل خانے کے باہر بھگدڑ 15 افراد جاں بحق

بھگدڑ سے مرنے والوں میں خواتین اور بزرگ افغان شہریوں کی تعداد زیادہ ہے


ویب ڈیسک October 21, 2020
بھگدڑ سے مرنے والوں میں خواتین اور بزرگ افغان شہریوں کی تعداد زیادہ ہے۔ (تصاویر: رائٹرز)

NEW DELHI: افغان شہر جلال آباد میں پاکستانی قونصل خانے کے باہر ویزا حاصل کرنے کےلیے جمع ہونے والے ہجوم میں بھگدڑ سے کم از کم 15 افراد جاں ہوچکے ہیں۔

خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق آج صبح جلال آباد میں پاکستانی قونصل خانے کے باہر ویزا ٹوکن حاصل کرنے کےلیے تقریباً 3000 افغانی جمع تھے جن میں خواتین اور بزرگ بھی شامل تھے۔

قونصل خانے کی کھڑکی کھلتے ہی ٹوکن حاصل کرنے کے خواہشمندوں کا یہ ہجوم بے قابو ہوگیا اور بھگدڑ مچ گئی جس کے نتیجے میں کم از کم 15 افراد پیروں تلے کچل کر مارے گئے۔

ایک مقامی افغان عہدیدار نے رائٹرز کے نمائندے کو بتایا کہ مرنے والوں میں خواتین کے علاوہ بزرگ شہریوں کی تعداد زیادہ ہے۔

واضح رہے کہ ہر سال لاکھوں افغان شہری علاج معالجے، تعلیم، کاروبار اور تجارت کی غرض سے پاکستان کا رُخ کرتے ہیں جبکہ اس وقت بھی پاکستان میں موجود افغان پناہ گزینوں کی تعداد 30 لاکھ کے لگ بھگ ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں