پولیس وردی کی بڑی عزت ہے اس کو خراب نہ کریں اسلام آباد ہائی کورٹ
سیشن جج اور ایم پی اے شوہر جھگڑا کیس میں شریک ملزم کی ضمانت منظور
اسلام آباد ہائی کورٹ نے معطل ایڈیشنل سیشن جج جہانگیر اعوان اور ایم پی اے خاتون کے شوہر کے درمیان جھگڑا کیس میں شریک ملزم بلال عباسی کی 50 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کرلی۔
چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے ملزم بلال عباسی کی درخواست ضمانت کی سماعت کی۔ دوران سماعت چیف جسٹس ہائی کورٹ نے پولیس حکام سے کہا کہ ریڈزون میں یہ واقعہ ہوا لیکن اصل ملزم کو آپ نے تھانے سے ہی چھوڑ دیا تھا، پولیس یونیفارم کی بڑی عزت ہے اس کو خراب نہ کریں۔
سرکاری وکیل نے کہا کہ مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے جسے ماتحت عدالت نے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ہے۔ ایس ایچ او نے بتایا کہ ملزم بلال عباسی بھی جھگڑے کے دوران جج کو مارنے والے افراد میں شامل تھا۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد ہائیکورٹ نے ریڈ زون میں فائرنگ کرنے والے جج کو معطل کردیا
عدالت نے کہا کہ بار بار یہ کورٹ کہہ رہی ہے کہ اس شہر میں قانون کی حکمرانی نہیں ہے، جو طاقتور ملزم تھا اس کو پولیس نے تھانے سے ہی چھوڑ دیا تھا۔ سماعت کے بعد عدالت نے بلال عباسی کی ضمانت منظور کرلی۔
ادھر اسی کیس میں پولیس نے مرکزی ملزم ایم پی اے عابدہ راجہ کے شوہر چوہدری خرم کو گرفتار کرکے مقامی عدالت میں پیش کیا جہاں عدالت نے ملزم چوہدری خرم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا۔ ملزم کی گرفتاری اور عدالت پیشی کو انتہائی خفیہ رکھا گیا۔