چیئرمین کشمیر کمیٹی شہریار آفریدی کو وفاقی وزیر کا عہدہ مل گیا

دنیا بھر میں کشمیر کاز کے حوالے سے سفارت کاری کیلئے کردار ادا کرنے پر عہدہ سونپا گیا


ویب ڈیسک October 21, 2020
دنیا بھر میں کشمیر کاز کے حوالے سے سفارت کاری کیلئے کردار ادا کرنے پر عہدہ سونپا گیا

MILAN: وزیراعظم عمران خان کی ہدایات پر چیئرمین کشمیر کمیٹی کو وفاقی وزیر کا عہدہ دے دیا گیا۔

وفاقی حکومت نے چیئرمین کشمیر کمیٹی شہریار خان آفریدی کی کشمیر کمیٹی کو فعال بنانے کی کاوشوں کا اعتراف کرتے ہوئے انہیں وفاقی وزیر کا عہدہ دے دیا۔ شہریار آفریدی وزیر مملکت کے طور پر چیئرمین برائے پارلیمانی کشمیر کمیٹی کی خدمات سر انجام دے رہے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: شہریار آفریدی سے وزیر مملکت کا عہدہ واپس لے لیا گیا

 

انہیں دنیا بھر میں کشمیر کاز کے حوالے سے سفارت کاری کیلئے کردار ادا کرنے کیلئے وفاقی وزیر کا عہدہ سونپا جارہا ہے۔ نئے عہدے کا تعین وزیرِاعظم کی ہدایات پر کیا گیا ہے اور اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل شہریار خان آفریدی وزیر مملکت برائے داخلہ اور وزیر مملکت برائے بین الصوبائی رابطہ (سیفران) و انسداد منشیات بھی رہ چکے ہیں۔ ان سے دونوں قلمدان واپس لینے کے بعد چیئرمین کشمیر کمیٹی بنایا گیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔