جمہوری نظام کے خلاف شیخ رشید ڈائریکٹر اورعمران خان ولن کا کردار ادا کر رہے ہیں سعد رفیق
عمران خان شیخ رشید کی باتوں میں نہ آئیں کیونکہ وہ تو بغیر سواری کا تانگہ ہیں، وزیر ریلوے
وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ جمہوری نظام کے خلاف شیخ رشید ڈائریکٹر اور عمران خان ولن کا کردار ادا کر رہے ہیں، عمران خان کو چاہیئے کہ وہ شیخ رشید کی باتوں میں نہ آئیں کیونکہ وہ بغیر سواری کا تانگہ ہیں۔
لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ تماشا کا لفظ پارلیمانی ہے اور چوہدری نثار نے تحریک انصاف کے لئے بالکل صحیح لفظ استعمال کیا ہے،عمران خان کا بچکانہ رویہ جمہوری نظام کے لئے خطرہ بن رہا ہے، نیٹو سپلائی روکنے سے پاک افغان تجارت بند ہوئی اور پاکستان کی معیشت کو نقصان پہنچا، وہ جمہوریت کے تنے پر بیٹھ کر اسے ہی کاٹ رہے ہیں۔ لاہور میں مہنگائی کو بنیاد بنا کر دھرنے دینا جمہوری نظام کو کمزور کرنے کی کوشش ہے، عمران خان کھلاڑی تھے تب بھی کہتے تھے کہ میں نہیں مانتا اور اب بھی وہ یہی کہتے ہیں، ان کا مشورہ ہے کہ عمران خان اب بڑے ہو جائیں اور انصاف کے نام پر ناانصافی ختم کریں، قوم نے انہیں مینڈیٹ دیا وہ اس میں اضافے کے لئے خیبر پختونخوا میں اچھی حکمرانی کریں، وہ اپنے صوبے میں ایسی مثال قائم کریں کہ آئندہ انتخابات میں پوری قوم انہیں منتخب کرے۔
وزیر ریلوے نے مزید کہا کہ مسلم لیگ (ن) بھی خیبر پختونخوا میں دھرنا دے سکتی ہے لیکن ہم ایسا نہیں کریں گے اور یہ بات عمران خان کو بھی سمجھنی چاہیئے کہ پاکستان کے مسائل اچھی حکمرانی سے حل ہو سکتے ہیں الزامات سے نہیں، دھرنے وہ جماعتیں دیتی ہیں جن کی پارلیمنٹ میں نمائندگی نہیں ہوتی۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کو چاہیئے کہ وہ شیخ رشید کی باتوں میں نہ آئیں کیونکہ وہ تو بغیر سواری کا تانگہ ہیں۔ جمہوری نظام کو کمزور کرنے میں شیخ رشید ڈائریکٹر اور عمران خان ولن کا کردار ادا کر رہے ہیں جبکہ طاہرالقادری کریکٹر کردار ادا کریں گے۔