وزارت دفاع کیلئے ساڑھے 16 ارب روپے کی گرانٹس کی منظوری

ای سی سی نے امپورٹ پالیسی آرڈر 2020 میں ترمیم کرتے ہوئے تابکاری کے آلات کو شامل کرنے کی سمری بھی منظور کرلی


Irshad Ansari October 21, 2020
ای سی سی نے امپورٹ پالیسی آرڈر 2020 میں ترمیم کرتے ہوئے تابکاری کے آلات کو شامل کرنے کی سمری بھی منظور کرلی

ISTANBUL: وفاقی کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے وزارت دفاع کے لئے رواں مالی سال کے دوران ساڑھے 16 ارب روپے کی دو تکنیکی ضمنی گرانٹس کی منظوری دے دی۔

مشیرخزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کی زیرصدارت کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں وزارت دفاع کی دو تکنیکی ضمنی گرانٹس کی منظوری دیدی گئی۔

وزارت دفاع کیلئے 16 ارب روپے کی ایک تکنیکی ضمنی گرانٹ 4 حصوں میں ادا کی جائیگی اور 50 کروڑ روپے کی دوسری ضمنی گرانٹ بھی جاری کی جائے گی۔

ای سی سی نے امپورٹ پالیسی آرڈر 2020 میں ترمیم کرتے ہوئے تابکاری کے آلات کو شامل کرنے کی سمری بھی منظور کرلی جبکہ گندم کی امدادی قیمت کے تعین کا معاملہ اگلے اجلاس تک ملتوی کردیا گیا۔

کمیٹی نے کھاد والے پلانٹس کیلیے آر ایل این جی کی فراہمی کو جاری رکھنے کی بھی منظوری دے دی۔ ایگریٹیک اور فاطمہ کھاد کے دو کھاد پلانٹس کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے آر ایل این جی کی فراہمی نومبر 2020 تک جاری رہے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |