آئس لینڈ کی وزیراعظم کے انٹرویو کے دوران زلزلے کے جھٹکے ویڈیو وائرل

وزیراعظم تھوڑی دیر کو گھبرائیں پھر جذبات پر قابو پالیا اور کہا ’’ یہ آئس لینڈ ہے‘‘


ویب ڈیسک October 21, 2020
وزیراعظم کیٹرین براہ راست آن لائن انٹوویو دے رہی تھیں، فوٹو : فائل

آئس لینڈ کی وزیراعظم کیٹرین جیکب دوتریس کے ایک آن لائن انٹرویو کے دوران اچانک زلزلے کے جھٹکوں سے در و دیوار ہلنے لگے تاہم وزیراعظم نے جذبات پر قابو رکھا اور انٹرویو مکمل کروالیا۔

آئس لینڈ کی وزیراعظم کی ایک ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر جنگل میں آگ کی طرح پھیل گئی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ آن لائن انٹرویو کے دوران اچانک وزیراعظم کے کمرے کے در و دیوار لرزنے لگتے تھے۔

زلزلے کے جھٹکے محسوس ہونے پر وزیراعظم نے کہا کہ 'اوہ میرے خدا ! زلالہ آیا ہے ۔۔ ''کوئی بات نہیں یہ آئس لینڈ ہے'' اور ایسا ہوتا رہتا ہے۔ اس کے بعد وزیراعظم نے اپنی گفتگو جاری رکھی اور سوالات کے جوابات دیئے۔



انٹرویو کے بعد اپنے ایک بیان میں وزیراعظم کیٹرین نے بتایا کہ وہ خیریت سے ہیں اور وزیراعظم ہاؤس مضبوط ہونے کی وجہ سے کسی قسم کا نقصان نہیں ہوا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کے انٹرویو کے دوران آنے والے زلزلے کے جھٹکوں کی شدت 5.6 محسوس کی گئی ہے جب کہ اس کا مرکز جنوب مغربی علاقے ہافنارفجودر میں تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |