سری لنکا کے خلاف دوسرے ون ڈے میں ہار نے مصباح کو عرفان اور عمر گل کی یاد دلادی

ہمارا بالنگ اٹیک کارگر ثابت نہیں ہورہا کیونکہ ہمیں عرفان اور عمر گل جیسے تجربےکار پیسرز کی خدمات حاصل نہیں، مصباح الحق


بے جان بولنگ ہمارے لئے ایک مسئلہ ہے اور اگر ہم سیریز میں فتح حاصل کرنا چاہتے ہیں تو ہمیں سے نمٹنا ہوگا، کپتان۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD: سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں بڑا ہدف دینے کے باوجود بمشکل فتح اور دوسرے ون ڈے میں ہار سے قومی ٹیم کے کپتان مصباح الحق کو عمر گل اور محمد عرفان کی یاد ستانے لگ گئی ہے۔

متحدہ عرب امارات کی ریاست شارجہ میں میڈیا کانفرنس کے دوران کپتان مصباح الحق کا کہنا تھا کہ ہمارا سب سے بڑا مسئلہ بیٹنگ تھا تاہم سری لنکا کے خلاف جس طرح ہم بلے بازی کررہے ہیں اس سے بحیثیت کپتان وہ بہت خوش ہیں لیکن اب انہیں بالنگ کی وجہ سے تشویش ہوگئی ہے۔ ہمارا بالنگ اٹیک کارگر ثابت نہیں ہورہا کیونکہ ہمیں اس وقت محمد عرفان اور عمر گل جیسے تجربےکار پیسرز کی خدمات حاصل نہیں اور ٹیم میں شامل فاسٹ بالرز باصلاحیت تو ہیں لیکن انہیں زیادہ تجربہ نہیں، انہوں نے کہا کہ بے جان بولنگ ہمارے لئے ایک مسئلہ ہے اور اگر ہم سیریز میں فتح حاصل کرنا چاہتے ہیں تو ہمیں سے نمٹنا ہوگا۔

دوسری جانب سری لنکن ٹیم کے کپتان انجلو میتھیوز کا کہنا ہے کہ دوسرے ون ڈے میں ٹیم کی کارکردگی سے وہ بہت خوش ہیں، دوسری میچ کی فتح میں ٹیم کے ہر کھلاڑی نے اپنا کردار بڑی خوبی سے ادا کیا، انہوں نے کہا کہ دو میچوں سے انہیں لگتا ہے کہ اس سیریز میں دونوں ٹیموں کی جانب سے کانٹے کا مقابلہ ہوگا۔

واضح رہے کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلی جارہی ون ڈے سیریز اب تک ایک ایک سے برابر ہے، سیریز کا تیسرا میچ کل شارجہ میں کھیلا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں