ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال صوبے بھر میں او پی ڈیز کی بندش سے مریض رل گئے

سول اسپتال اور بی ایم سی میں اندرون صوبہ سے آئے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا


ویب ڈیسک October 21, 2020
سول اسپتال میں ینگ ڈاکٹرز پر تشدد اور اسپتالوں میں سہولیات کے فقدان پر ینگ ڈاکٹرز احتجاج کر رہے ہیں ۔ فوٹو : فائل

ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال کے باعث صوبے بھر میں او پی ڈیز بند ہونے سے مریض رل گئے۔

سول اسپتال میں ینگ ڈاکٹرز پر تشدد اور اسپتالوں میں سہولیات کے فقدان پر ینگ ڈاکٹرز احتجاج کر رہے ہیں جس کے باعث صوبے بھر میں او پی ڈیز دوسرے روز بھی بند ہیں، سول اسپتال اور بی ایم سی میں اندرون صوبہ سے آئے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

ینگ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ مبینہ تشدد کا واقعہ گزشتہ روز نیوروسرجری وارڈ میں ادویات کی عدم دستیابی کے باعث پیش آیا جب کہ بلوچستان کے سرکاری اسپتالوں میں ادویات سمیت تمام بنیادی سہولیات کی فراہمی تک ہڑتال جاری رہے گی۔

کوئٹہ:

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں