کراچی کی رہائشی عمارت میں دھماکا پراسراریت اختیار کرگیا
عمارت کے ساتھ قائم ریسٹورنٹ میں 9 جنوری کو بھی زور دار دھماکا ہوا تھا جس میں 3 ملازمین زخمی ہوئے تھے
TEHRAN:
مسکن چورنگی کے قریب رہائشی عمارت اللہ نور اپارٹمنٹ میں دھماکا پراسراریت اختیار کرگیا اس سے قبل بھی مذکورہ عمارت میں اسی بینک کے ساتھ قائم ریسٹورنٹ میں رواں سال 9 جنوری کو زور دار دھماکا ہوا تھا جس میں 3 ملازمین زخمی ہوئے تھے۔
گلشن اقبال پولیس کے مطابق زخمیوں نے بیان دیا کہ صفائی کے دوران چولہے کا پائپ نکلنے سے گیس کا اخراج ہوا جس کے باعث گیس جمع ہونے کی وجہ سے ریسٹورنٹ میں دھماکا ہوا۔ دھماکا ہونے کے بعد جو مناظر تھے اسے دیکھ کر ایسا لگ رہا تھا کہ جیسے وہاں پر بارودی مواد پھٹا ہو۔
یہ پڑھیں : کراچی میں گیس لیکیج دھماکا، 5 افراد جاں بحق اور 30 زخمی
اس دھماکے کے بعد گزشتہ روز اسی نوعیت کے خوف ناک دھماکے نے تفتیشی افسران کو نئی الجھن سے دوچار کر دیا ہے حالانکہ بم ڈسپوزل یونٹ پہلے ہی دھماکے کو گیس اخراج کا دھماکا قرار دے چکا ہے۔