
ایکسپریس نیوز کے مطابق دھماکا عائشہ منزل کے قریب ایک غبارہ فروش کا سلنڈر پھٹنے سے ہوا جس کے نتیجے میں غبارہ فروش جاں بحق اور 2 راہگیر زخمی ہوگئے، دھماکے کے بعد پولیس نے اطلاع ملنے پر جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے لیا جبکہ ریسکیو ٹیموں نے زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق دھماکا اس وقت ہوا جب غبارہ فروش غبارے میں ہوا بھر رہا تھا۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔