انگلینڈ کا پاکستان پر اعتماد بحال ہونے لگا

 فرسٹ کلاس کاؤنٹیزکا پری سیزن ٹور کیلیے پاک سرزمین کے انتخاب پر غور


Sports Desk October 22, 2020
ورکشائرکا مارچ میں دورئہ لاہورمتوقع،سیکیورٹی ودیگرمعاملات دیکھنا ہوں گے ۔ فوٹو : فائل

انگلینڈ کا پاکستان پراعتماد بحال ہونے لگا جب کہ فرسٹ کلاس کاؤنٹیز پری سیزن ٹور کیلیے پاک سرزمین پر غور کر رہی ہیں۔

پاکستان کرکٹ کیلیے انگلینڈ سے مسلسل خوشخبریاں سامنے آرہی ہیں، چند روز قبل ای سی بی نے جنوری میں 3 ٹوئنٹی 20 میچز کیلیے پاکستان کے ٹور کی دعوت پر غور کا عندیہ دیا،اب معلوم ہوا ہے کہ کم سے کم 2فرسٹ کلاس کاؤنٹیز بھی اپنے پری سیزن ٹور کیلیے پاکستان کے سفر پر غور کررہی ہیں، ان میں سے ایک ورکشائر لاہور میں ڈیرے ڈالتے ہوئے 2021 ڈومیسٹک سیزن کی تیاری کر سکتی ہے۔

'کرک انفو' کے مطابق اس حوالے سے چیف ایگزیکٹیو پی سی بی وسیم خان سے کلب کی اپنا پورا فرسٹ ٹیم اسکواڈ مارچ میں بھیجنے کے حوالے سے بات ہوئی ہے، وسیم خود بھی ورکشائر کے سابق کھلاڑی رہے ہیں،انھوں نے بہترین ٹریننگ سہولیات اور میچز کیلیے مضبوط ٹیم کی یقین دہانی کرائی ہے۔ اگر یہ ٹور ہوا تو پھر ٹیم ممکنہ طور پر ایچی سن کالج میں قیام کرے گی۔

کلب کے کپتان ول رہوڈز اور سینئر کھلاڑی اولیور ہینن ڈیلبی رواں برس فروری میں ایم سی سی کی جانب سے پاکستان کا دورہ کرچکے اور ایچی سن کالج میں ہی قیام پذیر ہوئے تھے، دونوں نے وہاں اپنے تجربے سے لطف اٹھایا اور سہولیات کے حوالے سے مثبت رپورٹ بھی دی۔

اس ٹور کے حوالے سے حتمی فیصلہ سیکیورٹی اور کوویڈ صورتحال سے متعلق کلب کے مطمئن ہونے پرہوگا،اس کے ساتھ اخراجات کو بھی مدنظر رکھا جائے گا، ورکشائرکاؤنٹی پاکستان کے ساتھ اسپین کے آپشن پر بھی غور کررہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں