نااہل افسران کی تقرریوں سے ڈریپ کا انتظامی ڈھانچہ مفلوج ہوگیا

ڈریپ میں اہل اور قابل افسران کی میرٹ پر تعیناتیاں کی جائیں، ڈاکٹر تنویر احمد قریشی


Tufail Ahmed October 22, 2020
ڈریپ میں اہل اور قابل افسران کی میرٹ پر تعیناتیاں کی جائیں، ڈاکٹر تنویر احمد قریشی ۔ فوٹو: فائل

پاکستان ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی میں بدعنوانیوں اور محکمے میں نااہل افسران کی تقرریوں کی وجہ سے ڈریپ کا انتظامی ڈھانچہ مفلوج ہوگیا ہے۔

وفاقی سیکریٹری مواصلات اور سابق وفاقی سیکریٹری صحت ڈاکٹر تنویر احمد قریشی نے موجودہ وفاقی سیکریٹری صحت عامر اشرف خواجہ کو اپنے لکھے جانے والے مکتوب میں کہا کہ پاکستان ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی (ڈریپ) میں بدعنوانیوں اور محکمے میں نااہل افسران کی تقرریوں کی وجہ سے ڈریپ کا انتظامی ڈھانچہ مفلوج ہوگیا ہے۔

9اکتوبر کو لکھے جانے والے مکتوب میں ڈاکٹر تنویر احمد قریشی نے کہا ہے کہ ڈریپ میں نااہل افسران کی عارضی اور سفارشی تعیناتیوں کی وجہ سے ادارے میں پیشہ ورانہ افسران کا فقدان ہوگیا ہے۔ عارضی اور سفارشی افسران کی تعیناتیوں کی وجہ سے ادارے کے پیشہ ورانہ اور تکنیکی امور شدید متاثر ہیں۔ ضروری ہے کہ ڈریپ میں اہل اور قابل افسران کی میرٹ پر تعیناتیاں کی جائیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں