مری تریٹ کے قریب بس گہری کھائی میں گرنے سے ایک بچہ جاں بحق 30 افراد زخمی

متاثرہ بس میں لاہور سے تعلق رکھنے والی فیملی سوار تھی جو گولڑا شریف زیارت کے بعد مری گئی تھی، چیف ٹریفک آفیسر


ویب ڈیسک December 21, 2013
بارش اور اندھیرے کے باعث امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا ہے، چیف ٹریفک آفیسر اشتیاق شاہ فوٹو:ایکسپریس نیوز

QUETTA:

تریٹ کے مقام پر بس گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں ایک بچہ جاں بحق اور ایک ہی خاندان کے کم از کم 30 افراد زخمی ہوگئے، زخمیوں کو پمز اسپتال میں طبی امداد دی جارہی ہے۔


ترجمان پمزکے مطابق اسپتال میں 30 زخمیوں کو لایا گیا جن میں بیشتر کو فریکچر آئے ہیں تاہم 5 خواتین سمیت ایک بچے کی حالت تشویشناک ہے جنہیں آئی سی یو روم میں منتقل کردیا گیا ہے، دوسری جانب چیف ٹریفک آفیسر اشتیاق شاہ کے مطابق حادثے کی شکار بس میں لاہور سے تعلق رکھنے والی فیملی سوار تھی جو گولڑا شریف زیارت کے بعد سیر وتفریح کے لئے مری گئی تھی تاہم واپسی پر تریٹ کے قریب بس 100 فٹ گہری کھائی میں جاگر ی ۔ اشتیاق شاہ کا کہنا تھا کہ ریسکیو ٹیموں کے علاوہ پولیس اہلکاروں نے بھی امدادی کاموں میں حصہ لیا اور ایک گھنٹے کی مشقت کے بعد زخمیوں کو پمز اسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ ایک لاپتہ بچے کی تلاش جاری ہے، بارش اور اندھیرے کے باعث امدادی ٹیموں کو کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا ہے۔


عینی شاہدین کے مطابق حادثہ بس کے بریک فیل ہونے کے باعث موڑ کاٹتے ہوئے پیش آیا اور بس میں خواتین اور بچے بھی سوار تھے۔ ترجمان پمز کے مطابق اسپتال میں 30 زخمیوں کو لایا گیا جن میں بیشتر زخمیوں کو فریکچر آئے ہیں تاہم ایک بچے سمیت 6 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔


دوسری جانب وزیر اعظم نواز شریف نے تریٹ واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام سے حادثے کی رپورٹ طلب کرلی ہے اور پنجاب حکومت کو امدادی کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں