کراچی میں مسکن چورنگی دھماکے کا مقدمہ درج
مقدمہ میں قتل باالسبب اور نقصان پہنچانے کی دفعات درج ہیں
QUETTA:
گلشن اقبال مسکن چورنگی کے قریب دھماکہ سے عمارت کے تباہ ہونے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق کراچی میں گلشن اقبال مسکن چورنگی کے قریب دھماکہ سے عمارت کے تباہ ہونے کے مقدمہ نجی بینک کے آپریشن منیجرمحمد عارف کی مدعیت میں گلشن اقبال تھانے میں درج کرلیا گیا ہے۔ مقدمہ میں قتل باالسبب اور نقصان پہنچانے کی دفعات درج ہیں۔
مدعی کے مطابق میں اوربینک کا عملہ موجود تھا کہ زوردار دھماکہ ہوا، دھماکے کے نتیجے میں بینک کی چھت گرگئی، میں گرتا پڑتا بینک سے باہر نکلا تو دیکھا کہ زخمی لوگوں کو اسپتال منتقل کیا جارہا ہے، دھماکے کے بعد تین عدد کیش سیف اورتمام لاکر موجود تھے۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: کراچی میں گیس لیکیج دھماکا، 5 افراد جاں بحق اور 30 زخمی
مقدمے کے مطابق دھماکہ سوئی گیس لیکج کے باعث ہوا، جس سے بلڈنگ اورلوگوں کو نقصان پہہنچا، واقعہ میں ملوث ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز گلشن اقبال میں واقع ایک رہائشی عمارت میں گیس خارج ہونے کے سبب ہونے والے دھماکے میں 5 افراد جاں بحق جب کہ 30 افراد زخمی ہوگئے تھے۔