کورونا حکمت عملی پر پاکستانیوں کےلئے خلیجی ممالک میں روزگار کے نئے موقع کھل گئے

پہلی فلائٹ میں 208 ہیلتھ کئیر پروفیشنلز جن میں 15 ڈاکٹرز، 152 اسٹاف نرسز، اور 41 میڈیکل ٹیکنیشنز شامل ہیں


ویب ڈیسک October 22, 2020
دوسری فلائٹ میں مزید 200 پاکستانی ہیلتھ پروفیشنلز کو کویت بھیجا جائیگا: فوٹو: فائل

کورونا وائرس کے خلاف کامیابی نے پاکستانی ہیلتھ پروفیشنلز کے خلیجی ممالک میں روزگارکے موقع کھل گئے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق کورونا وائرس کیخلاف پاکستان کی کامیاب حکمت عملی پر13 سال بعد پاکستانی ہیلتھ پروفیشنلز کےخلیجی ممالک میں روزگارکے مواقع کھل گئے۔ پاکستانی ہیلتھ پروفشنلزکویتی ائیرلائنزکے ذریعے لاہور سے کویت روانہ ہوئے۔

پاکستانی ہیلتھ کئیرپروفشینلز کا پہلا گروپ کویت روانہ ہوگیا۔ پہلی فلائٹ میں 208 ہیلتھ کئیرپروفیشنلزجن میں 15 ڈاکٹرز، 152 اسٹاف نرسز، اور 41 میڈیکل ٹیکنیشنز شامل ہیں۔

دوسری فلائٹ میں مزید 200 پاکستانی ہیلتھ پروفیشنلز کو کویت بھیجا جائیگا، خلیجی ممالک میں 13 سال بعد پاکستانی میڈیکل پروفیشنلز کا جانا اوای سی اوراوپی ایف کے اشتراک سے ممکن ہوا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں