روٹی کی قیمت بڑھانے کیلیے نانبائیوں کا آج سے ہڑتال کا اعلان

روٹی کی قیمت 20 سے 30 روپے کی جائے، 320 گرام کی روٹی 30 روپے میں فروخت کرنا چاہتے ہیں، اتحاد نان بائیان


ویب ڈیسک October 22, 2020
روٹی کی قیمت 20 سے 30 روپے کی جائے، نان بائیان.

کوئٹہ میں نان بائیوں نے روٹی کی قیمت میں اضافہ نہ کرنے کے خلاف آج سے ہڑتال کرنے کا اعلان کیا ہے۔

اتحاد نان بائیان کے مطابق کوئٹہ میں روٹی کی قیمت میں اضافہ نہ کرنے کے خلاف آج سے ہڑتال کی جائے گی، شہر بھر میں تمام تندور بند ہیں جب کہ روٹی کی قیمت 20سے 30روپے کی جائے، 320 گرام کی روٹی 30 روپے میں فروخت کرنا چاہتے ہیں۔

اتحاد نان بائیان کے مطابق آٹا مہنگا جب کہ گیس پریشر نہ ہونے کی وجہ سے سلنڈر استعمال کررہے ہیں، 100 کلو آٹا 7 ہزار میں فروخت ہورہا ہے لہذا روٹی کی قیمت بڑھائی جائے۔ دوسری جانب شہر بھر میں نان بائیوں کی ہڑتال کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، شہریوں نے حکومت سے فوراً نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں