راولپنڈی کے نئے ڈبل شاہ نے سرکاری افسران کو بھی کروڑوں روپے کا چونا لگا دیا

رئیس ماموں نامی شخص نے شہریوں کو رینٹ کار بزنس کا جھانسہ دے کر کروڑوں روپے کا فراڈ کیا


عمران اصغر/ October 22, 2020
رئیس ماموں نامی شخص نے شہریوں کو رینٹ کار بزنس کا جھانسہ دے کر کروڑوں روپے کا فراڈ کیا، پولیس ۔ فوٹو:فائل

رئیس ماموں کے ہاتھوں لٹنے والوں میں بڑی تعداد سرکاری افسران کی بھی شامل ہے۔

راولپنڈی میں ڈبل شاہ کے بعد نئے کردار رئیس ماموں کا کروڑوں روپے کا فراڈ منظرِعام پر آیا ہے، رئیس ماموں نامی شخص نے شہریوں کو رینٹ کار بزنس کا جھانسہ دے کر کروڑوں روپے کا فراڈ کیا، متاثرین میں بڑی تعداد سرکاری افسران کی ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق آزاد کشمیر کے رہائشی رئیس ماموں نے تاریخ کا بڑا فراڈ کر دیا ہے، ملزم رئیس ماموں شہریوں کی سینکڑوں قیمتی گاڑی غائب کر گیا اور شہریوں کو مارکیٹ سے 300 گنا اضافی رینٹ ادا کرنے کا جھانسہ دے کر فراڈ کرتا رہا، پولیس کے مطابق ملزم رئیس ماموں کے ہاتھوں لٹنے والوں میں بڑی تعداد سرکاری افسران کی بھی شامل ہے، جس کے خلاف تھانہ ائیرپورٹ پولیس نے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔

 

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں