پنجاب میں پرچون سطح پر بھی پولی تھین بیگز کا استعمال روکنے کا حکم

محکمہ ماحولیات بلا تفریق پولی تھین بیگز کے استعمال پر پابندی کے حکم پر عمل درآمد کرائے، لاہور ہائی کورٹ


کورٹ رپورٹر October 22, 2020
عدالت نے محکمہ ماحولیات سے آئندہ سماعت پر عمل درآمد رپورٹ طلب کرلی فوٹو: فائل

ہائی کورٹ نے صوبے بھر میں پھل فروش ، دودھ فروش اور پرچون دکانداروں کو بھی پولی تھین بیگز کے استعمال سے روک دیا۔

لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے ابو ذر سلمان خان نیازی نامی شہری کی پولی تھین بیگز کے استعمال سے متعلق درخواست پر سماعت کی۔

درخواست گزار کا موقف تھا کہ پولی تھین بیگز کے استعمال سے ماحولیات آلودگی میں اضافہ ہورہا ہے محکمہ ماحولیات عدالتی احکامات پر عمل نہیں کررہا ہے، عدالت پولی تھین بیگز کے استعمال پر مکمل پابندی عائد کرے.

عدالت نے صوبے بھر میں پھل فروش ، دودھ فروش اور پرچون دکانداروں کو بھی پولی تھین بیگز کے استعمال سے روکنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے محکمہ ماحولیات سے آئندہ سماعت پر عمل درآمد رپورٹ طلب کرتے ہوئے حکم دیا کہ محکمہ ماحولیات بلا تفریق پولی تھین بیگز کے استعمال پر پابندی کے حکم پر عمل درآمد کرائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |