بھارتی اداکار سریندرا بنتوال کی لاش گھر سے برآمد
اداکار کی لاش گھر میں رکھے صوفے پر پائی گئی جس پر چاقو کے وار لگنے کے کئی زخم موجود ہیں
QUETTA:
بھارتی ریاست کرناٹکا کے اداکار سریندرا بنتوال کی لاش ان کے گھر سے برآمد ہوئی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست کرناٹکا کے جنوبی ضلع کناڈا کے بنتوال تعلقہ سے تعلق رکھنے والے 39 سالہ اداکار سریندرا بنتوال کو ان کے گھر میں بے رحمی کے ساتھ قتل کیا گیا ہے۔ ان کی لاش گھر میں رکھے صوفے پر پائی گئی، جس پر چاقو کے وار لگنے کے کئی زخم موجود ہیں۔ خیال کیاجارہا ہے کہ انہیں مالی معاملات کے پیش نظر قتل کیاگیا ہے۔
بنتوال قصبہ کے انسپیکٹر اور تفتیشی افسر ٹی ڈی ناگ راج کے مطابق انہیں کسی جان لیوا ہتھیارسے مارا گیا ہے۔ قتل کی وجہ مالی معاملات ہوسکتے ہیں، تاہم تفتیشی ٹیم ہر ممکن اینگل سے کیس کی تفتیش کررہی ہے۔
پولیس کے مطابق اداکار سریندرا پر 15 کے قریب فوجداری مقدمات درج تھے۔ 2018 میں اداکار کو بی جے پی کے دو پارٹی ورکرز پر حملہ کرنے کے لیے بھی گرفتار کیاگیا تھا۔ تقریباً دس سال قبل ان کی شناخت بطور دائیں بازو کے کارکن کے طور پر بھی ہوئی تھی لیکن گزشتہ الیکشن کے دوران وہ کانگریس کیمپ میں نظر آئے تھے۔
واضح رہے کہ سریندرا بنتوال نے کچھ تلو فلموں میں کام کیا ہے جن میں 'چالی پولیلیو' ایک کناڈا فلم 'سورنا دیرگاہ سانگھی' وغیرہ شامل ہیں۔