بلوچستان قمرالدین کاریز میں فورسز کی کارروائی میں تیار حالت میں 8 بم برآمد

آپریشن میں 12 سے 15 کلو وزنی بارودی مواد سے بھرا بیگ بھی برآمد ہوا، سیکیورٹی ذرائع


ویب ڈیسک October 22, 2020
برآمد ہونے والا  ہر بم 6 سے 8 کلو وزنی ہے، سیکیورٹی ذرائع۔ فوٹو:فائل

فورسز کے آپریشن میں 12سے پندرہ کلو وزنی بارودی مواد سے بھرا بیگ بھی برآمد ہوا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں دہشت گردی کی بڑی کارروائی کو ناکام بنا دیا۔ سیکیورٹی ذرائع کا کہنا کے مطابق فورسز نے بلوچستان کے علاقے قمرالدین کاریز میں کارروائی کرکے بھاری تعداد میں دھماکا خیز مواد برآمد کرلیا۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ آپریشن کے دوران تیار حالت میں 8 بم برآمد ہوئے، ہر بم 6 سے 8 کلو وزنی ہے، جب کہ 12 سے 15 کلو وزنی بارودی مواد سے بھرا بیگ بھی برآمد ہوا، جو ممکنہ طور پر تخریب کاری کی کارروائی میں استعمال ہونا تھا، آپریشن کے دوران برآمدم کئے گئے سامان میں ریموٹ ڈیٹو نیٹرز بال بیرنگ اور تاریں شامل ہیں۔

 

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں