کراچی میں کورونا نے ایک اور مسیحا کی جان لے لی
ڈاکٹر سید وقار احمد جناح اسپتال کے سابق پروفیسر تھے
کورونا وائرس سے متاثرہ جناح اسپتال کے سابق پروفیسر ڈاکٹر سید وقار احمد دوران علاج انتقال کرگئے۔
جناح اسپتال کراچی کی ایگزیکٹیو ڈائریکٹر ڈاکٹر سیمی جمالی نے تصدیق کی ہے کہ ڈاکٹر سید وقار احمد جناح اسپتال کے سابق پروفیسر تھے، کورونا کی تصدیق کے بعد وہ گزشتہ کچھ دنوں سے ضیاء الدین اسپتال میں زیر علاج تھے، پروفیسر وقار حالیہ دنوں کالج آف فزیشن اینڈ سرجنز میں خدمات انجام دے رہے تھے۔
ڈاکٹر سیمیں جمالی کا کہنا تھا کہ پروفیسر ڈاکٹر وقار نے جناح اسپتال میں 1987 میں جوائننگ دی تھی اور 2012 میں ریٹائر ہوئے تھے، ڈاکٹر وقار کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
واضح رہے کہ چند روز قبل بھی جناح اسپتال کے سابق ڈاکٹر عثمان بھی کورونا کے باعث انتقال کرگئے۔