واردات کے دوران ڈاکوؤں کی رنگے ہاتھوں گرفتاری کی فوٹیج سامنے آگئی

ضمانت پر رہا ہونے کے بعد عادی جرائم پیشہ وارداتیں کر رہے تھے کہ پولیس کی بروقت کارروائی کی میں گرفتار ہوگئے


Staff Reporter October 22, 2020
فوٹیج میں واردات کرنے والے ڈاکوؤں پر پولیس کے جھپٹنے کے مناظر دیکھے جاسکتے ہیں(فوٹو، فائل)

گلبرگ پولیس نے شارع پاکستان پر سڑک کنارے شہری سے لوٹ مار کرنے والے 2 ڈاکوؤں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا جس کی ویڈیو بھی سامنے آگئی۔

سوشل میڈٰیا پر وائر ہونے والی واقعے کی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شارع پاکستان میں ایک موٹر سائیکل سوار سڑک کے کنارے کھڑا ہے اور اس دوران موٹر سائیکل پر سوار 2 ڈکیت آتے ہیں اور اسلحے کے زور پر لوٹ مار رہے تھے کہ اسی دوران گلبرگ تھانے کے علاقہ گشت پر مامور 2 موٹر سائیکلوں پر سوار 4 اہلکار اچانک سروس روڈ پر نمودار ہوئے اور پلک جھپکتے ہی ڈاکوؤں پر دھاوا بول دیا۔

اس غیر متوقع کارروائی پر سے گھبرا کر موٹر سائیکل پر عقب میں بیٹھا ہوا ڈاکو اتر کر سڑک پر بھاگتا ہوا اور اس کا پولیس اہلکار بھی تعاقب کرتے ہوئے دکھائی دے رہے ہں ہیں جو کہ ٹریفک حادثے میں بال بال بچ جاتا ہے اور شارع پاکستان پر رواں دواں ٹریفک ایک دم سے رُک گیا۔

اس حوالے سے ایس ایچ او گلبرگ فرخ ہاشمی نے بتایا کہ موٹر سائیکل سے اتر کر فرار ہونے والے ڈاکو نے پولیس پر فائرنگ کی تھی اور جوابی فائرنگ میں وہ پیٹ پر ناف کے قریب گولی لگنے سے زخمی ہوا ہے جبکہ اس کے ساتھی کو بھی پولیس نے گرفتار کرلیا۔

انھوں نے بتایا کہ زخمی ڈاکو کی شناخت ارحم کے نام سے ہوئی ہے جو کہ اس سے قبل بلال کالونی پولیس کے ہاتھوں مقابلے میں گرفتار ہو کر جیل جا چکا ہے اور حال ہی میں ضمانت پر رہا ہوا تھا۔ ملزم فیڈرل بی ایریا بلاک 18 کا رہائشی ہے گرفتار دوسرے ڈکیت کی شناخت عمر کے نام سے ہوئی جو زخمی ڈاکو کے محلے میں رہتا ہے۔ اس سے قبل وہ بھی سمن آباد پولیس کے ہاتھوں منشیات کے مقدمے میں گرفتار ہو کر جیل جا چکا ہے۔

ضمانت پر رہا ہونے کے بعد دونوں عادی جرائم پیشہ وارداتیں کر رہے تھے کہ پولیس کی بروقت کارروائی کی بدولت رنگے ہاتھوں گرفتار ہوگئے۔

انھوں نے بتایا کہ زخمی ڈاکو کو طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال لے جایا گیا جبکہ ڈاکوؤں کے قبضے سے 2 ٹی ٹی پستول ، موٹر سائیکل ، نقدی اور 3 موبائل فونز برآمد ہوئے ہیں جبکہ پولیس نے شہری کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |