ن لیگ کا مریم کو مزید متحرک کرکے حکومت پر دباؤ بڑھانے کا فیصلہ

نوازشریف نے آئندہ ماہ کی 15 تاریخ کوگلگت بلتستان میں ہونے والے انتخابات کی نگرانی کی ذمہ داری بھی مریم نوازکو سونپ دی۔

نوازشریف نے آئندہ ماہ کی 15 تاریخ کوگلگت بلتستان میں ہونے والے انتخابات کی نگرانی کی ذمہ داری بھی مریم نوازکو سونپ دی۔ فوٹو: فائل

مسلم لیگ ن نے حکومت پر دبائو مزید بڑھانے کیلئے مریم نواز کو پی ڈی ایم کے جلسوں کے علاوہ پارٹی کی سطح پر مزید متحرک اور فعال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز 25 اکتوبر کو کوئٹہ میں ہونے والے پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کے جلسے میں شرکت کیلیے کل 24 اکتوبر کو لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے روانہ ہوں گی۔ لاہور سے مریم نواز کے ہمراہ مریم اورنگزیب ، عظمی بخاری ، ثانیہ عاشق ، ذیشان ملک ، مرزا جاوید سمیت دس رہنماء کوئٹہ روانہ ہوں گے۔


پارٹی ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن نے حکومت پر دبائو مزید بڑھانے کیلئے مریم نواز کو پی ڈی ایم کے جلسوں کے علاوہ پارٹی کی سطح پر مزید متحرک اور فعال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس حوالے سے سے مریم نواز اور سابق وزیراعظم نواز شریف کے مابین طویل ٹیلیفونک مشاورت ہوئی جس میں حکومت کی جانب سے نواز شریف کو لندن سے واپس پاکستان لانے کے برطانوی حکومت کو لکھے گئے حکومتی خط ، گلگت بلتستان کے آئندہ انتخابات ، 25 اکتوبر کے جلسے کی تقریر کے مندرجات اور اتحادی اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ معاملات مزید بہتر بنانے پر غور کیا گیا۔

پارٹی ذرائع کے مطابق نواز شریف نے آئندہ ماہ کی 15 تاریخ کو گلگت بلتستان میں ہونے والے انتخابات کی نگرانی کی ذمہ داری بھی مریم نواز کو سونپ دی۔
Load Next Story