ورلڈ بینک کی پنجاب کیلئے 304 ملین ڈالر کی فنانسنگ کی منظوری
یہ رقم پنجاب کے وسائل میں بہتری اور ڈیجیٹل افادیت پروگرام پرائیڈ کیلئے دی جائے گی
عالمی بینک نے پنجاب کیلئے 304 ملین ڈالر کی فنانسنگ کی منظوری دیدی۔
ورلڈ بینک کے بورڈ آف ایگزیکٹو ڈائریکٹرز کی جانب سے پنجاب کے لیے اس فنانسنگ کی منظوری دی گئی ہے۔ ورلڈ بینک اعلامیہ کے مطابق یہ رقم پنجاب کے وسائل میں بہتری اور ڈیجیٹل افادیت پروگرام پرائیڈ کیلئے دی جائے گی اور یہ پروگرام کورونا کے دوران آن لائن عوامی خدمات ٹیکنالوجی فراہم کرے گا۔
کنٹری ڈائریکٹر عالمی بینک بنہاسین نے کہا کہ پنجاب ملک کی آبادی کا 55 اور معیشت کا 60 فیصد بنتا ہے، پرائیڈ پروگرام عوامی مالیاتی انتظام کو مضبوط بنانے میں پاکستان کی مدد کرے گا، معیار کی بہتری اور عوامی خدمات تک رسائی پاکستان کی ترقی کی کلید ہے۔