جرمن پارلیمنٹ سائبر حملے پر روس کے ملٹری انٹیلی جنس سربراہ کا يورپ میں داخلہ بند

روس کے ملٹری انٹیلی جنس سربراہ اور ایک افسر پر جرمن پارلیمنٹ کے کمپیوٹر سسٹم ہیک کرکے ڈیٹا چرانے کا الزام تھا


ویب ڈیسک October 23, 2020
روس نے جرمنی کے الزامات کو من گھڑت کہانی قرار دیا تھا، فوٹو : فائل

لاہور: یورپی یونین نے جرمنی کی پارلیمنٹ کے کمپیوٹر سسٹم پر سائبر حملے کے مرتکب روس کی ملٹری انٹیلی جنس کے سربراہ ایگور کوستیو کوف اور ایک افسر پر سفری پابندیاں عائد کردی ہیں۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ہیکرز نے 2015 میں جرمنی کی وفاقی پارلیمان بنڈس ٹاگ کے کمپیوٹر سسٹم پر سائبر حملہ کرکے ڈیٹا ہیک کرليا تھا۔ جرمنی نے سائبر حملے کا ذمہ دار روس کو قرار دیا تھا جس پر یورپی یونین نے ایکشن لیتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کیا تھا۔

یورپی یونین نے جرمنی پارلیمنٹ پر سائبر حملے کے مرتکب روس کی ملٹری انٹیلی جنس کے سربراہ اور ایک افسر کو قرار دیتے ہوئے دونوں پر یورپی ممالک کے داخلے پر پابندی عائد کردی اور ان کے یورپی ممالک میں اثاثوں کو منجمد کردیا۔

روس نے شروع سے ہی تردید کرتے ہوئے ان الزامات کو 'من گھڑت کہانی' قرار دیا تھا جب کہ ملٹری انٹیلی جنس سربراہ ایگور کوستیو کوف کا کہنا تھا کہ یورپی یونین کے پاس جرمن پارلیمنٹ پر سائبر حملے کے دعوے کے حق میں ہمارے خلاف کوئی ثبوت نہیں ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں