دہشت گردی کا خطرہ بلوچستان حکومت کی اپوزیشن سے کوئٹہ جلسہ ملتوی کرنے کی اپیل

اتوار کو کوئٹہ جلسہ میں دہشت گردی کا خطرہ ہے، لیاقت شاہوانی


ویب ڈیسک October 23, 2020
اتوار کو کوئٹہ جلسہ میں دہشت گردی کا خطرہ ہے، لیاقت شاہوانی

بلوچستان حکومت نے اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) سے 25 اکتوبر کوئٹہ کا جلسہ ملتوی کرنے کی اپیل کردی۔

ترجمان بلوچستان حکومت لیاقت شاہوانی نے کوئٹہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اتوار کو کوئٹہ جلسہ میں دہشت گردی کا خطرہ ہے، نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم اتھارٹی (نیکٹا) کی جانب سے سیکورٹی الرٹ جاری کیا گیا ہے جسے بلوچستان حکومت نے سنجیدگی سے لیا ہے، گزشتہ روز سیکیورٹی فورسز نے دھماکا خیز مواد بھی برآمد کیا ہے۔

ترجمان بلوچستان حکومت نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کو حملے کے انتباہ کو سنجیدگی سے لینا چاہیے اور سیکیورٹی خدشات پر ذمہ داری کا ثبوت دینا چاہیے، سیکیورٹی الرٹ کے بعد پی ڈی ایم جلسہ ملتوی کردے، اپوزیشن سیکیورٹی کلیئرنس کے بعد جلسہ کرے، حکومت ان سے تعاون کرے گی۔

لیاقت شاہوانی کا کہنا تھا کہ امن و امان کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے اور پی ڈی ایم رہنماؤں کو بلٹ پروف گاڑیاں فراہم کریں گے، ہم نے پی ڈی ایم جلسے کے لیے نہ رخنہ ڈالا اور نہ ہی ڈالیں گے، پر امن احتجاج اپوزیشن کا حق ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |