دل کا شدید دورہ پڑنے پر کپیل دیو اسپتال میں داخل

کپیل دیو کی انجیو پلاسٹی کی گئی جس کے بعد ان کی حالت تسلی بخش ہے

کپیل دیو کی انجیو پلاسٹی کی گئی جس کے بعد ان کی حالت تسلی بخش ہے۔ فوٹو : فائل

دل کا دورہ پڑنے پر سابق بھارتی کپتان کپیل دیو کو اسپتال میں داخل کردیا گیا ہے۔


سابق بھارتی کپتان اور پیسر کپیل دیو کو دل کا شدید دورہ پڑنے پر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں ان کا علاج فورٹس ایسکورٹ اسپتال میں جاری ہے،سابق بولر کو جمعے کی صبح دل کا دورہ پڑا جس کے بعد انہیں اسپتال منتقل کیا گیا اور فوری طور پر انجیو پلاسٹی کی گئی جس کے بعد ان کی حالت تسلی بخش بیان کی گئی ہے۔

اسپتال کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق کپیل دیو کو ابھی بھی آئی سی یو میں رکھا گیا ہے جہاں ڈاکٹر اتل ماتھر اور ان کے معاونین ان کی نگہداشت جاری رکھے ہوئے ہیں۔
Load Next Story