فرانس میں بیٹی سمیت 160 بچوں کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے والا درندہ گرفتار
ملزم نے 14 سال کے دوران اپنی بیٹی سمیت دوستوں اور رشتہ داروں کے بچوں کو زیادتی کا نشانہ بنایا
KARACHI:
فرانس میں اٹلی سے تعلق رکھنے والے 52 سالہ ملزم کو 160 بچوں کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کے الزام میں حراست میں لے لیا گیا ہے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جرمنی کی درخواست پر فرانس میں اٹلی سے تعلق رکھنے والے 52 سالہ ملزم کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ملزم نے جرمنی سے فرار ہوکر فرانس میں اپنے ایک دوست کے گھر چھپا ہوا تھا۔
ملزم پر جرمنی میں 2000 سے 2014 کے درمیان اپنی سگی بیٹی سمیت 160 بچوں کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے پر 122 مقدمات زیر سماعت تھے۔ سفاک ملزم نے اپنے دوستوں، رشتہ داروں اور آفس کولیگز کے بچوں کو زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔
فرانس پولیس نے ملزم کی شناخت ظاہر نہیں کی ہے تاہم جلد ملزم کو جرمن پولیس کے حوالے کرنے کا عندیہ دیتے ہوئے بتایا کہ ملزم نے اعتراف جرم کیا ہے اور یورپی قوانین کے تحت ملزم کو جرمنی کے حوالے کردیا جائے گا۔