اسلام آباد پولیس کے 102 اہلکاروں کے مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا انکشاف
مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث پولیس اہلکاروں کے خلاف 72 فوجداری مقدمات درج ہوئے، وزارت داخلہ
وفاقی دارالحکومت کی پولیس کے 102 اہلکار مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث نکلے۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق اسلام آباد پولیس کے 102 اہلکار مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث نکلے، جن میں سے 20 پولیس اہلکاروں کو ملازمت سے برطرف، 14 اہلکار معطل اور 12 اہلکاروں کی تنخواہوں میں کٹوتی اور جرمانے عائد کئے گئے۔
وازرت داخلہ کی جانب سے جا ری ہونے والی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ پانچ سال کے دوران 72 مقدمات میں 102 پولیس اہلکاروں کے مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث ہونے کی نشاندہی کی گئی، جن میں 2 انسپکٹر، 5 سب انسپکٹر، 16 اے ایس آئی، 7 ہیڈ کانسٹیبل، 69 کانسٹیبل اور تین فالوورز بھی شامل ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث پولیس ملزمان کے خلاف 72 فوجداری مقدمات درج ہوئے، 20 پولیس اہلکاروں کو ملازمت سے برخاست جب کہ 12 اہلکاروں کی تنخواہوں میں کٹوتی اور جرمانے عائد کئے گئے، اسی طرح 14 پولیس اہلکاروں کو معطل اور شواہد کی عدم دستیابی پر 46 پولیس اہلکاروں کو بری کر دیا گیا، جب کہ10 پولیس اہلکاروں کے خلاف تحقیقات جا ری ہیں۔