وزیراعظم سے پی ٹی آئی کے سندھ کے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کی ملاقات

سندھ سے متعلق امور اور ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے تبادلہ خیال

سندھ سے متعلق امور اور ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے تبادلہ خیال

وزیراعظم عمران خان سے پاکستان تحریک انصاف کے سندھ سے تعلق رکھنے والے ممبران قومی اسمبلی اورممبران صوبائی اسمبلی نے ملاقات کی۔

وفد میں ممبر قومی اسمبلی آفتاب صدیقی، ایم این اے عطاء اللہ اور ممبران صوبائی اسمبلی فردوس شمیم نقوی، حلیم عادل شیخ، خرم شیر زمان اور اشرف قریشی شامل تھے۔ اس موقع پر وفاقی وزرا اسد عمر، علی زیدی اور گورنر سندھ عمران اسماعیل بھی موجود تھے۔


ملاقات میں سندھ سے متعلقہ امور اور ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ پانی کے منصوبہ کے فور اور کراچی سرکلر ریلوے (کے سی آر) منصوبے پر پیش رفت پر بھی غور کیا گیا۔

علاوہ ازیں وزیراعظم عمران خان سے گورنر سندھ عمران اسماعیل اور تاجر عقیل کریم ڈھیڈی نے بھی ملاقات کی۔ وزیراعظم نے کہا کہ ملک میں صنعتی عمل کی بحالی خصوصاً چھوٹی اور درمیانے درجے کی صنعتوں کو ہر ممکنہ سہولت فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے، اس سے نہ صرف معاشی عمل میں تیزی آئے گی بلکہ نوجوانوں کے لئے نوکریوں کے مواقع اور دولت کی پیداوار کو یقینی بنانے میں مدد ملے گی۔

Load Next Story