ترک وزیراعظم رجب طیب اردگان کل 2 روزہ دورے پرپاکستان پہنچیں گے

وزیراعظم طیب اردگان کا وفد وزرا کے علاوہ تاجر اورصنعتکار پر مشتمل ہوگا جو مقامی تاجروں سے ملاقات بھی کریں گے،


ویب ڈیسک December 22, 2013
وزیراعظم طیب اردگان اپنے دورہ کا آغاز لاہور سے کریں گے۔ فوٹو:فائل

ترکی کے وزیراعظم طیب اردگان 2 روزہ سرکاری دورہ پر پیر کو پاکستان آئیں گے جہاں وہ وزیراعظم میاں نوازشریف سے دو طرفہ امور اور باہمی تعلقات بڑھانے پر بات چیت کریں گے۔


لاہور ایئرپورٹ پر وزیراعظم ترکی کا شاندار استقبال کیا جائے گا جہاں سے وہ ایچی سن کالج جائیں گے اور منعقدہ ثقافتی شو میں شرکت کریں گے جس کے بعد رائیونڈ میں وزیراعظم نوازشریف کی جانب سے دئے گئے ظہرانہ میں شرکت کریں گے، وزیراعظم طیب اردگان کا وفد وزرا کے علاوہ تاجر اورصنعتکار پر مشتمل ہوگا جو مقامی تاجروں سے ملاقات بھی کریں گے، رائیونڈ میں دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں ایم او یو پر دستخط بھی کئے جائیں گے۔


منگل کے روز وزیراعظم ترکی اسلام آباد روانہ ہوں گے جہاں وہ وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات اور صدر مملکت ممنون حسین کی جانب سے دئے گئے ظہرانے میں شرکت کریں گے جبکہ اس موقع پر وفود کی سطح پر بھی بات چیت ہوگی۔


تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں