عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی کے بعد پاکستان میں بھی کمی

فی تولہ سونے کی قیمت 115350روپے اور 10گرام سونے کی قیمت 98894روپے ہوگئی

فی تولہ سونے کی قیمت 115350روپے اور 10گرام سونے کی قیمت 98894روپے ہوگئی

پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 350 روپے اور 10گرام کی قیمت میں 300 روپے کی کمی واقع ہوئی ہے۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس 24 قیراط سونے کی قیمت 4 ڈالر کی کمی سے 1912ڈالر کی سطح پرپہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی جمعہ کو فی تولہ اور 10گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 350روپے اور 300روپے کی کمی واقع ہوئی۔


جس کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر 115350روپے اور 10گرام سونے کی قیمت گھٹ کر 98894روپے ہوگئی۔

بلین مارکیٹ کے نمائندوں کا کہناہے کہ دبئی گولڈ مارکیٹ کے مقابلے میں پاکستانی صرافہ مارکیٹوں میں جمعہ کو بھی فی تولہ سونے کی قیمت 2500روپے کم رہی ہے۔ تاہم اسکے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1040روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت 1063روپے 10پیسے پر مستحکم رہی۔
Load Next Story