یونیورسٹیوں نے 8 پارلیمنٹرینزکی ڈگریاں جعلی قراردیدیں

صوبائی وزیرعاقل شاہ،سیمل کامران،افشاںفاروق،فرح دیبا،شمائلہ رانا، نصیر اختر ، محبت مری شامل


Monitoring Desk/INP September 07, 2012
صوبائی وزیرعاقل شاہ،سیمل کامران،افشاںفاروق،فرح دیبا،شمائلہ رانا، نصیر اختر ، محبت مری شامل. فوٹو فائل

SWAT: قومی اسمبلی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کے اراکین کی ڈگریوں کی جانچ پڑتال کے لیے ہائرایجوکیشن کمیشن کی جانب سے متعلقہ یونیورسٹیوں کوبھجوائی گئی رپورٹ موصول ہو گئی ہے ۔

8 پارلیمنٹرینز کی ڈگریاں بازار سے بنوانے کا انکشاف' خیبر پختونخوا کے وزیر کھیل عاقل شاہ کی ڈگری بھی جعلی نکلی۔ پارلیمنٹرینز کی ڈگریوںکی جانچ پڑتال کے لیے ہائر ایجوکیشن نے ان کی بی اے کی اسناد متعلقہ یونیورسٹیوں کو بھجوائی تھیں جن کی رپورٹ اب یونیورسٹیوں کی جانب سے رپورٹ موصول ہوگی ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق پنجاب یونیورسٹی نے انکشاف کیا ہے کہ8 پارلیمنٹرینز کی ڈگریاں جعلی ہیں اور وہ پنجاب یونیورسٹی سے جاری نہیں کی گئیں بلکہ بازار سے بنوائی گئی ہیں۔

جن میں سیمل کامران'افشاں فاروق ' فرح دیبا' شمائلہ رانا 'نصیر اختر' محبت خان مری کی ڈگریوں کو جعلی قرار دیا گیا ہے۔جبکہ 6 ارکان کی ڈگریوں کو مشکوک قراردیا گیاہے خیبر پختونخواہ کے صوبائی وزیر سید عاقل شاہ کی ڈگری بھی جعلی ہے۔ ہائرایجوکیشن کمیشن کے ذرائع کے مطابق 376 میں سے 353 ڈگریاں درست قرار دی گئی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں