ٹیلی کام سیکٹر کی درآمدات جولائی تا نومبر 32 فیصد گرگئیں

موبائل فون 7 فیصد گھٹ کر26.5 کروڑ، دیگرآلات47فیصدکمی سے 24.8 کروڑڈالرکے درآمد


Business Desk December 22, 2013
گزشتہ مالی سال ٹیلی کام درآمدات75 کروڑ64 لاکھ ڈالر رہی تھیں،پاکستان بیورو شماریات۔ فوٹو: فائل

ملک میں رواں مالی سال کے ابتدائی 5ماہ کے دوران ٹیلی کام سیکٹر کی درآمدات میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔

پاکستان بیورو شماریات (پی بی ایس) سے جاری اعدادوشمار کے مطابق جولائی سے نومبر تک ٹیلی کام درآمدات 32.05 فیصد کی سال بہ سال کمی سے 51کروڑ 40 لاکھ 46 ہزار ڈالر رہیں جبکہ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ٹیلی کام درآمدات کی مالیت 75 کروڑ 64 لاکھ 57 ہزار ڈالر رہی تھیں۔

 photo 3_zpsf328b4a0.jpg

اعدادوشمار کے مطابق ٹیلی کام سیکٹر کی موبائل فون درآمدات گزشتہ 5ماہ میں 7.22 فیصد گھٹ کر 26 کروڑ 56 لاکھ 54 ہزار ڈالر رہیں جو جولائی تانومبر 2012 میں 28 کروڑ 63 لاکھ 23 ہزار ڈالر رہی تھیں جبکہ اسی شعبے کی دیگرآپریٹس کی درآمدات 47.17 فیصد کی نمایاں کمی سے 24کروڑ 83لاکھ 92ہزار ڈالر رہیں جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 47کروڑ 1لاکھ 34ہزار ڈالر رہی تھیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں