فنکاروں کی حوصلہ افزائی کیلیے کوشاں ہیںقائم علی شاہ

شاہ بھٹائی کے عرس کے آخری روز مختلف فنکاروں میں ایوارڈ اور انعامی رقم کی تقسیم


Nama Nigar December 22, 2013
بھٹ شاہ میں منعقدہ تقریب میں لطیفی ایوارڈز سمیت دیگر ایوارڈز تقسیم کیے گئے۔فوٹو:فائل

وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے حضرت شاہ عبدالطیف بھٹائی کے 270ویں عرس کے اختتام پر مین آڈیٹوریم بھٹ شاہ میں منعقدہ تقریب میں لطیفی ایوارڈز سمیت دیگر ایوارڈز تقسیم کیے۔

شاہ جو راگی فقیر قمبر علی لنجوانی، مترجم استاد لغاری، سگھڑ محمد لقمان کھوکھر، صوفی گلوکار جمال الدین فقیر کو لطیفی ایوارڈ، بنجا نواز، مرحوم بلاول بیلجیم، شرنوائی نواز عبد اللہ خان، ڈی جی لائیو اسٹاک علی احمد سومرو کو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ جبکہ محمد علی نواز میتلو، ڈویژنل کمشنر حیدرآباد جمال مصطفی سید، ڈی آئی جی حیدرآباد نعیم احمد اکرم بروکا، ڈی سی مٹیاری فیاض حسین عباسی، ایس ایس پی مٹیاری امجد علی شیخ و دیگر میں یاد گار شیلڈز تقسیم کی گئیں۔



وزیر اعلیٰ سندھ نے فنکاروں و موسیقاروں کی مالی امداد کے لیے محکمہ ثقافت کی جانب سے اعلان کردہ 5 لاکھ روپے گرانٹ پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اپنی طرف سے بھی فنکاروں و موسیقاروں کے لیے مزید 5 لاکھ کی گرانٹ اور ریڈیو پاکستان کے اسٹیشن ڈائریکٹر، ادیب و کمپیئر نصیر مرزاکے لیے 25 ہزار انعامی رقم کا اعلان کیا اور کہا کہ سندھ حکومت فنکاروں کی حوصلہ افزائی کے لیے کوشاں ہے ۔ تقریب میں صوبائی وزیر زراعت علی نواز مہر ، صوبائی مشیر برائے اوقاف ضیاء الحسن لنجھار، ایم این اے شغفتہ جمانی ، صدیق ابو بھائی، امیر علی شاہ ہاشمی اور دیگر نے شرکت کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں