روپے کے مقابل ڈالر کی قدر برقرار

یورو کی قدر میں اضافہ اور برطانوی پائونڈ کی قدر کم ہوگئی۔

یورو کی قدر میں اضافہ اور برطانوی پائونڈ کی قدر کم ہوگئی۔ فوٹو: محمد عظیم / ایکسپریس/فائل

اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر مستحکم رہی جبکہ یورو کی قدر میں اضافہ اور برطانوی پائونڈ کی قدر کم ہوگئی۔


ایکس چینج کمپنیز ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق ہفتہ کو اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت خرید 105.60 روپے اور قیمت فروخت 105.80 روپے پر مستحکم رہی جبکہ یورو کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے یورو کی قیمت خرید 144روپے سے بڑھ کر 144.10روپے اور قیمت فروخت 144.25 روپے سے بڑھ کر 144.35روپے ہوگئی۔ فاریکس رپورٹ کے مطابق ہفتہ کو برطانوی پائونڈ کی قدر میں 20 سے 30فیصد پیسے کی کمی واقع ہوئی جس سے برطانوی پائونڈ کی قیمت خرید 172.30روپے سے کم ہوکر 172 روپے اور قیمت فروخت 172.55روپے سے کم ہوکر 172.35روپے ہوگئی جبکہ یو اے ای درہم کی قیمت خرید 28.75روپے اور قیمت فروخت29 روپے پر مستحکم رہی، اسی طرح سعودی ریال کی قیمت خرید 28.10 روپے اورقیمت فروخت 28.30 روپے پر برقرار رہی۔
Load Next Story