پیاز کی برآمد پر پرغیر اعلانیہ پابندی عائد

پاکستان سے پیاز سری لنکا، بنگلا دیش اور ملائشیا برآمد ہورہی تھی


ویب ڈیسک October 24, 2020
پاکستان سے پیاز سری لنکا، بنگلہ دیش اور ملائشیا ایکسپورٹ ہورہی تھی. فوٹو: فائل

وزارت تجارت نے پیاز کی ایکسپورٹ پر غیر اعلانیہ پابندی عائد کردی گئی۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق حکومت نے پیاز کی برآمد پر غیر اعلانیہ پابندی عائد کردی ہے، اس حوالے سے پلانٹ پروٹیکشن ڈیپارٹمنٹ نے ایکسپورٹ کے لیے فائیٹو سرٹیفکیٹ کا اجراء روک دیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی وزارت تجارت نے مقامی مارکیٹ میں قیمتوں کے استحکام کے لیے پابندی لگائی ہے۔

دوسری جانب پاکستان سے پیاز سری لنکا، بنگلا دیش اور ملائیشیا ایکسپورٹ ہورہی تھی، اور پابندی کے بعد اب پیاز کی ایکسپورٹ کے بھاری مالیت کے آرڈرز منسوخ ہونے کا خطرہ پیدا ہوگیا ہے۔ ایکسپورٹرز نے مطالبہ کیا ہے کہ ایڈوانس ادائیگیاں وصول کرنے والے ایکسپورٹرز کو اجازت دی جائے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔