پنجاب سے پہلی لیڈی ٹریفک وارڈن اقوام متحدہ مشن پر روانہ

پاکستانی پولیس نو سال بعد یو این مشن میں شرکت کررہی ہے


ویب ڈیسک October 24, 2020
پاکستانی پولیس نو سال بعد یو این مشن میں شرکت کررہی ہے

پنجاب سے پہلی لیڈی ٹریفک وارڈن یو این مشن کے لئے روانہ ہوگئیں۔

لیڈی ٹریفک وارڈن سلمہ عبدالغنی پاکستان پولیس کی طرف سے سوڈان میں نمائندگی کریں گی۔ سی ٹی او سید حماد عابد نے لیڈی وارڈن کو ریلیو کردیا، لاہور پولیس سے لیڈی وارڈن سلمہ عبدالغنی اور ڈی ایس پی محمد خان یو این مشن میں شرکت کریں گے۔

پاکستانی پولیس نو سال بعد یو این مشن میں شرکت کررہی ہے۔ ملک بھر سے 361 افسران یو این مشن کےلئے منتخب ہوئے ہیں۔ پنجاب سے 12 جبکہ ملک کے دیگر علاقوں سے 27 افسران سوڈان مشن پر جارہے ہیں۔

سی ٹی او سید حماد عابد نے کہا کہ لیڈی وارڈن سلمہ کی یو این مشن میں تعیناتی پوری فورس کےلئے اعزاز کی بات ہے، سٹی ٹریفک پولیس میں خواتین بہترین فرائض سرانجام دے رہی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں