23 ارب روپے کی کرپشن کے ملزم سے سوا ارب کی پلی بارگین منظور

ملزمان پلی بارگین کی رقم تین اقساط میں جمع کروائیں گے، چیئرمین نیب نے ملزم کی درخواست پر دستخط کردیے

ملزم اور اس کے ساتھیوں پر قومی خزانے کو 29 ارب روپے کا نقصان پہنچانے کا الزام تھا۔ (فوٹو،فائل)

احتساب عدالت نے پی ایس او میں 23 ارب روپے سے زائد کی کرپشن سے متعلق ریفرنس میں نامزد ملزم کامران افتخار لاری کی جانب سے پلی بار گین کی درخواست منظور کرلی ہے۔


کراچی کی احتساب عدالت میں پی ایس او میں 23 ارب روپے سے زائد کی کرپشن ریفرنس کی سماعت ہوئی۔ سماعت کے دوران نیب کی جانب سے ملزم کامران افتخار لاری کی جانب سے پلی بارگین کہ رپورٹ جمع کرائی گئی جس میں بتایا گیا کہ ملزم ایک ارب 29 لاکھ کی رقم واپس کرنا چاہتے ہیں۔ملزم مذکورہ رقم 3 اقساط میں ادا کرے گا۔

ملزم اور اسکے ساتھیوں کی ملی بھگت سے قومی خزانے کو 23 ارب روپے کا نقصان پہنچا تھا۔ چیئرمین نیب نے ملزم کی پلی بارگین کی درخواست پر دستخط کردیے ہیں۔ عدالت نے ملزم کامران افتخار لاری کی جانب سے پلی بارگین کی درخواست منظور کرلی۔
Load Next Story