اسٹیبلشمنٹ جعلی حکومت کی حمایت چھوڑ دے آنکھوں پر بٹھائیں گے فضل الرحمان

کوئٹہ کے ایوب اسٹیڈیم میں پی ڈی ایم کے جلسے سے خطاب میں اپوزیشن رہنماؤں نے حکومت پر شدید تنقید کی


ویب ڈیسک October 25, 2020
مولانا فضل الرحمن نے پی ڈی ایم کے جلسے سے خطاب کیا۔ (فوٹو، اے ایف پی )

اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پی ڈی ایم کے سربراہ نے کہا ہے کہ جعلی حکومت کے خلاف تحریک مزید زور پکڑے گی، اسٹیبلشمنٹ جعلی حکومت کی حمایت چھوڑ دے تو اسے آنکھوں پر بٹھائیں گے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کی جانب سے کوئٹہ میں بھی کامیاب جلسے کی صورت میں سیاسی طاقت کا بھرپور مظاہرہ کیا گیا اور جلسے سے اتحاد کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سمیت دیگر قائدین نے خطاب کیا۔

مولانا فضل الرحمان


5

این ایف سی میں تبدیلی نہیں ہونے دیں گے

پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کوئٹہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 18ویں ترمیم اوراین ایف سی ایورڈ میں تبدیلی نہیں ہونےدیں گے، پی ڈی ایم این ایف سی ایوارڈ میں صوبے کے حصوں میں کوئی کمی تسلیم نہیں کرے گی، کسی نادیدہ قوت کو عوام کے حق پر ڈاکا ڈالنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

پہلے بھی کہا تھا ملک ان نااہلوں کے حوالے نہ کرو

انہوں ںے کہا کہ پہلے بھی کہا تھا کہ ملک ان نااہلوں کے حوالے نہ کرو، جعلی حکمرانوں کے خلاف ہماری تحریک اور زور سے آگے بڑھے گی۔ اس حکومت کے پاس حکمرانی کا قانونی جواز تو پہلے بھی نہیں تھا اور جسٹس فائز عیسی کے ریفرینس کی منسوخی کے فیصلے کے بعد جعلی حکمران اپنا اخلاقی جواز بھی کھو بیٹھے ہیں۔

یہ پاکستان کے ایسے مالک ہیں کہ عوام کو جانور سمجھتے ہیں

فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ آج بھی اسٹیبلشمنٹ جعلی حکومت کی پشت پناہی سے دست بردار ہوجائے تو اسے اپنی آنکھوں پر بٹھانے کے لیے تیار ہیں لیکن عجیب بات ہے کہ میں جرم کروں تو سزائے موت کا حق دار بنوں اور یہ پاکستان کے ایسے مالک ہیں کہ یہ عوام کو جانور سمجھیں اور ان کا خیال ہے کہ ان کے سامنے جو چارہ ڈالیں وہ تسلیم کریں گے تو ہمیں یہ رویہ قبول نہیں ہے۔

ہماری تحریک مزید زور پکڑے گی

انہوں ںے کہا کہ جعلی حکمرانوں کے خلاف ہماری تحریک مزید زور پکڑے گی، این آر او کی ضرورت ہمیں نہیں اب انہیں ہے، عمران خان اب کس بنیاد پر کرسی پر بیٹھے ہوئے ہیں؟

فرانس سے سفارتی تعلقات منسوخ کیے جائیں

انہوں ںے تقریر کے آغاز میں مذمتی قرارداد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ فرانس میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے خاکوں کی اشاعت سے امت مسلمہ کے جذبات مجروح ہوئے، یورپی حکمرانوں کی توہین آمیز رویے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، فرانس سے سفارتی تعلقات فوری طور پر منسوخ کیے جائیں۔

pdm Queeta jalsa 25 oct 2

بلاول بھٹو زرداری


اپوزیشن ایک اسٹیج اور پیج پر ہے!

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے اپوزیشن اتحاد کے جلسے سے گلگت بلتستان سے ویڈیو لنک پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان فوج سمیت ملک کے تمام اداروں کو ٹائیگر فورس بنانا چاہتے ہیں، ہم اس کی اجازت نہیں دیں گے، اس لیے چاہتے ہیں کہ ان کا مستقبل میں کوئی سیاسی کردار نہ رہے، پی ڈی ایم کو توڑنے والے خواب دیکھ رہے ہیں، پاکستان کی حکومت ایک طرف اور سلیکٹر دوسری طرف ہے، قدم آگے بڑھانے والے ہیں پیچھے ہٹانے والے نہیں۔

اس وقت سیاست، صحافت اور عدلیہ کچھ بھی آزاد نہیں

بلاول نے کہا کہ بلوچستان کے عوام کا سر کٹ سکتا ہے لیکن جھکے گا نہیں، عوام چاہے جہاں کہ ہوں وہ اپنی جمہوریت لانا چاہتے ہیں، غربت، بے روزگاری، بھوک، بولنے اور سانس لینے کی آزادی چاہتے ہیں، سیاست، صحافت اور عدلیہ کچھ بھی آزاد نہیں، آپ کو یہ حق دلوانے کے لیے سبھی جمہوری جماعت ایک پیج پر ہیں، انہیں ہمارے اسٹیج اور پیج پر آنا ہوگا ورنہ گھر جانا ہوگا۔


مریم نواز


6

بہنوں بیٹیوں کے کمروں کے دروازے توڑنا ہمارا کلچر ہے

مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فرانس میں توہین آمیز خاکے بنانے سے مسلمانوں کو دلوں کو تکلیف پہنچی، حکومت نے 600 بچوں کی اسکالر شپس منسوخ کردیں کسی کو ان پر رحم نہیں آیا، مجھے پتا ہے یہاں سے نوجوانوں کو اٹھالیا جاتا ہے، بہنوں بیٹیوں کے کمروں میں راتوں رات گھس کر دروازے توڑنے کا ہمارا کلچر ہے، ایک بچی کے تین بھائیوں کو لاپتا کرنے کا پتا چلنے پر میری آنکھوں میں آنسو آگئے۔

اپنے حلف کی پاسداری کرو اور سیاست سے دور ہوجاؤ

انہوں نے کہاکہ موجودہ حاکم عوام کو نہیں کسی اور کو جوابدہ ہیں، اپنے حلف اور آئین کی پاس داری کرو اور سیاست سے دور ہوجاؤ، جعلی حکومتیں مت بناؤ، کٹھ پتلیوں کا تماشا اب ختم ہونے والا ہے، جسٹس شوکت عزیز کو انصاف دیا جائے۔

7

محمود خان اچکزئی


' ہم مظلوم کا ساتھ دیں گے'

پشتون خواہ ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی کا کہنا تھا کہ جہاں مظلوم اور ظالم کی جنگ ہوگی ہم مظلوم کا ساتھ دیں گے، جتنی محبت مجھے پنجاب کے عوام سے ہے، اس سے زیادہ مجھے بلوچستان کےعوام سے ہے۔

ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ


'بلوچستان اور سندھ کے ساحل اٹوٹ انگ ہیں'

صدر نیشنل پارٹی ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کا جلسے سے خطاب کے دوران کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کا بنیادی مقصد جمہوریت کا فروغ پارلیمنٹ کو سپریم بنانا ہے، بلوچستان اور سندھ کے ساحل اٹوٹ انگ ہیں، انہیں کوئی الگ نہیں کرسکتا۔

سردار اختر مینگل


'بلوچستان پہلے کی طرح اب بھی جاگ رہا ہے'

بی این پی کے سربراہ سردار اختر مینگل کا کہنا تھا کہ بلوچ قوم نے ملک کی آزادی کے لیے جانوں کی قربانی دی، بلوچستان کے عوام نے ہمیشہ جمہوریت کا علم بلند رکھا، بلوچستان پہلے کی طرح اب بھی جاگ رہا ہے، کوئٹہ کے گلی کوچے اور محلے قہقہوں سے گونجتے تھے، بلوچستان کے لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹ ہوتی تھی، آج بلوچستان کے حالات کی وجہ سے عوام بدحال ہیں، آج بلوچستان میں آپ کو موت کے ڈیرے نظر آئیں گے، بلوچستان کو ان حالات تک کس نے پہنچایا؟

راجا پرویز اشرف


'حکمران ایک طرف ہیں اور 22 کروڑ عوام دوسری طرف'

پیپلز پارٹی کے راجا پرویز اشرف نے کہا کہ موجودہ حکمران ایک طرف، 22 کروڑ عوام دوسری طرف، موجودہ حکمرانوں کو ایک مشورہ دینا چاہتا ہوں، حکمرانوں نے الیکشن میں جھوٹ بولا گیا اور ابھی بھی جھوٹ بولا جارہا ہے، آپ نے کہا کہ دیگر سیاست دان کرپٹ اور ہم ایماندار ہیں، جھوٹ بولنے والے کے لیے دنیا اور آخرت میں سخت سزا ہے، آج بچہ بچہ جانتا ہے یہ نااہل حکومت ہے، وقت آگیا ہے پاکستان کی حکمرانی وہ کرے جو عوام کے ووٹ سے آئے گا۔

1

اویس نورانی


'آنے والا وقت پاکستان کےعوام کا ہے'

جلسے سے خطاب کے دوران جے یو پی کے اویس نورانی نے کہا کہ حکومت احتساب کے نام پر لوگوں کی تذلیل کرنا چاہتی ہے، ایسے احتساب کے عمل کو جوتے کی نوک پر رکھتے ہیں، ملک کا آئین توڑنے والوں کا بھی احتساب ہونا چاہیے، آنے والا وقت پاکستان کےعوام کا ہے۔

پروفیسر ساجد میر


'دوائیں، پٹرول اور آٹا مہنگا کرنے والا نیا پاکستان'

مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے سربراہ پروفیسر ساجد میر نے کہا کہ موجودہ حکومت عوام کی منتخب کردہ نہیں بلکہ مسلط کی گئی ہے، حکومت نے دوسال میں ثابت کردیا کہ وہ عوام کی مشکلات حل نہیں کرسکتیں، وہ احتساب کی گردان کرتے ہیں اور احتساب نہیں انتقام لیتے ہیں، یہ دوائیں، پٹرول اور آٹا غائب کرکے مہنگا کرنے والا نیا پاکستان ہے، اس غیر آئینی اور غیر اخلاقی حکومت سے چھٹکارا حاصل کریں گے۔

2

آفتاب شیرپاؤ


'مہنگائی ملک کا سب سے بڑا مسئلہ'

قومی وطن پارٹی کے آفتاب احمد خان شیرپاؤ کا کہنا تھا کہ مہنگائی ملک کا سب سے بڑا مسئلہ بن چکا ہے، غریب آدمی کے لئے 2 وقت کی روٹی کمانا مشکل ہے، ادویات کی قیمتوں میں 100 فیصد اضافہ ہوگیا، موجودہ دورحکومت میں عوامی مشکلات اور مسائل دور نہیں کیے گئے، آئندہ انتخابات کے نتیجے میں عوام کی خواہش پر حکومت آئے گی۔

امیر حیدر ہوتی


'سب کو مل کروفاق سے صوبوں کا حق لیناہے'

عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما امیر حیدر ہوتی نے کہا کہ پاکستان کی اپوزیشن جماعتیں ایک ہوگئی ہیں، سب کو مل کر وفاق سے صوبوں کا حق لینا ہے، بلوچستان کو گیس اور خیبرپختونخواکو بجلی سے محروم رکھا جار ہاہے، بلوچوں اور پختونوں کو مل کر بلوچستان کے حقوق حاصل کرنا ہیں، گوادر پر سب سے پہلا حق بلوچستان کا ہونا چاہیے، پنجاب اور پورے پاکستان سے جو آواز اٹھ رہی ہے اس کا بھی مقدمہ لڑنا ہے۔

pdm Queeta jalsa 25 oct

سیکیورٹی سخت


کوئٹہ میں دہشت گردی کے خدشے کے پیش نظر صوبائی حکومت اور مقامی انتظامیہ نے سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے ہیں، سیکیورٹی کے لیے پولیس اور ایف سی کے 4 ہزار سے زائد اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔ موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی ہے جب کہ شہر بھر میں موبائل فون سروس بھی ہے۔ اس کے علاوہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی صورت میں طبی امداد کی بروقت فراہمی کے لیے سرکاری اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل پی ڈی ایم اپنا پہلا جلسہ گوجرانوالہ جب کہ دوسرا جلسہ کراچی میں کر چکی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں