حضرت محمد مصطفیٰﷺ کا احترام انسانیت کا احترام ہے فواد چوہدری

فرانس کے ناسمجھ شدت پسندوں کو دنیا کا امن عزیز نہیں اور وہ ناقابل قبول حرکتیں کر رہے ہیں، وفاقی وزیر


ویب ڈیسک October 25, 2020
حرمت رسولﷺ ہمارے ایمان کا حصہ ہے، فواد چوہدری فوٹو: فائل

KARACHI: وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ حضرت محمد مصطفیٰﷺ کا احترام انسانیت کا احترام ہے۔

اپنی ٹوئٹ میں فواد چوہدری نے کہا کہ حضرت محمد مصطفیٰﷺ کا احترام انسانیت کا احترام ہے، فرانس کے ناسمجھ شدت پسندوں کو دنیا کا امن عزیز نہیں اور وہ ناقابل قبول حرکتیں کر رہے ہیں۔ حرمت رسولﷺ ہمارے ایمان کا حصہ ہے، اس کو اچھی طرح سمجھ لو اور یہ بھی سمجھ لو کہ دنیا کا امن ایک دوسرے کے عقائد کو مان کر اور سمجھ کر چلنے سے وابستہ ہے۔

واضح رہے کہ رواں ماہ فرانس میں سیموئل پیٹی نامی ایک اسکول ٹیچر نے 'آزادی اظہار' کے نام مذہبی منافرت پھیلانے کی کوشش کی تھی اور اس نے اپنے طلبہ کو توہین آمیز خاکے دکھائے تھے۔ جس پر 18 سالہ نوجوان نے اس کا سر قلم کردیا تھا۔ بعد میں پولیس نے حملہ آور کو گولی مار دی تھی۔

واقعے پر فرانسیسی صدر ایمینوئل میخواں نے کہا تھا کہ دنیا بھر میں اسلام بطور مذہب بحران کا شکار ہے، اسکولوں کی مزید سخت نگرانی کی جائے گی اور مساجد کو آنے والی بیرونی فنڈنگ پر کنٹرول مزید بہتر بنایا جائے گا۔

فرانسیسی صدر کے بیان پر ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا تھا کہ فرانسیسی صدر ایمینوئل میخواں کو اسلام اور مسلمانوں کے ساتھ کیا مسئلہ ہے ؟ انہیں اپنے دماغ کا علاج کروانے کی ضرورت ہے۔ اس بیان پر فرانس نے ترکی میں تعینات سفیر کو واپس بلا لیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں