ڈیمز کی تعمیر سے دریاؤں میں ڈولفنز کو خطرہ لاحق

دریائے سندھ میں ڈولفن کے مسکن میں 80 فیصد کمی،ڈولفن کی نقل مکانی کی نگرانی کیلیے 3 ڈولفن پرسیٹلائٹ ٹیگ لگانے کا منصوبہ


Staff Reporter October 25, 2020
انڈس ڈولفن دریا ستلج، بیاس، راوی اور جہلم میں پائی جاتی تھیں، بھارت کے دریائے بیاس کے  میں صرف 8 ڈولفن رہ گئی ہیں۔ فوٹو: ایکسپریس

دریائے سندھ پر پلان کیے گئے ترقیاتی کام انڈس ڈولفن کے لیے نقصان دہ ہو سکتے ہیں۔


ترجمان کے ڈبلیو ڈبلیو ایف کے مطابق ترقیاتی کاموں نے ان دریاؤں میں ڈولفنز کی آبادی کو ختم کردیا، ترقیاتی کاموں سے ڈولفن کے رہائشی مقامات محدود ہوجانے سے اب صرف دریائے سندھ میں پائی جاتی ہے۔


پاکستان چین کے تعاون سے انڈس کی سکیڈ پراجیکٹ کے ذریعے ڈیمز کی تعمیرکا منصوبہ بنایاگیاہے، ان نئے منصوبوں سے دریاوں کی آبی حیات اورڈولفن کو خطرہ لاحق ہوسکتاہے،دریائے سندھ کاترقیاتی منصوبہ ان لینڈ واٹروے پروجیکٹ بھی ڈولفن کی آبادی کے لیے بھی نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے۔


ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان نے دریائے سندھ کے تین ڈولفنوں کی ٹیگنگ کا منصوبہ بنا لیا،دریائے سندھ میں ڈولفن کے مسکن میں80 فیصد کمی دیکھنے میں آئی تھی،تاہم کمیونٹی کے تعاون اور پارٹنرشپ سے گزشتہ دو دہائیوں میں ڈالفن کی تعداد تقریبا دگنی ہوگئی ہے۔


متعلقہ اداروں کے تعاون سے دریائے سندھ کے ڈولفن کی نقل مکانی کی نگرانی کے لیے تین ڈولفن پر سیٹلائٹ ٹیگ لگانے کا منصوبہ بنایا گیا ہے، اس منصوبے سے موسمی تبدیلی کیاثرات ، میٹھے پانی کے بہاؤ اورمعیار کے بارے میں بھی معلومات میں مدد ملے گی،انڈس ڈولفنوں کو ٹیگ لگانا خاصا مشکل ہے اس لیے یہ کام ایک کم تعداد سے شروع کیاجائے گا۔


انڈس ڈالفن پاکستان کے دریاؤں ستلج ، بیاس ، راوی اور جہلم میں پائی جاتی تھیں، بھارت میں دریائے بیاس کے حصے میں صرف 6 سے 8 ڈولفن رہ گئی ہیں، بیراجوں کی تعمیر سے ڈولفنز کے مسکن میں 80 فیصد کمی ہوئی ہے، ہر سال تقریبا 8 ڈولفن نہروں میں پھنس جاتی ہیں، جو دریائے سندھ میں منتقل کی جاتی ہیں،دریائے سندھ میں ماہی گیری کے غیرقانونی طریقوں سے ڈولفنز کی نسل کو خطرہ لاحق ہے۔


2017 کے سروے کے مطابق دریائے سندھ میں مجموعی طور پر 1،816 ڈولفن موجودہیں،ڈیم دریا کی ماحولیات کو تبدیل کرتے ہیں، اس سے ہائیڈروولوجی پر اثر پڑتا ہے، ماہی گیری کے غیرقانونی طریقے،میٹھے پانی کی قلت ، دریائے سندھ پر نہروں،بیراجوں کی تعمیر،آبی آلودگی ڈولفن کے لیے خطرہ ہیں،ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان کی جانب سے سندھ کے ضلع گھوٹکی میں بریفنگ سیشنز اور آگاہی واک کا اہتمام کیا گیا۔


 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔